پیر , 20 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایران کے پاس کتنا افزودہ یورینیم ہے؟

1 گھنٹہ پہلے
A A
How much enriched uranium does Iran have
Share on Facebookwhatsapp

تہران ( پاک ترک نیوز) یورینیم کے معاملے پر امریکا اور ایران پھر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے ایران افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے کرنے کو تیار ہے ،جبکہ ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے افزودہ یورینیم کو امریکا منتقل کرنا کبھی آپشن نہیں رہا۔ آخر ایران کے پاس کتنا افزودہ یورینیم موجود ہے؟
بین الاقوامی ایجنسیوں کے اندازوں کے مطابق ایران کے پاس تقریباً 400 سے 450 کلو گرام یورینیم افزودہ ہے، اس میں کم افزودہ یورینیم کا ایک بڑا ذخیرہ ہے، جسے ضرورت پڑنے پر مزید افزودہ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم حالیہ برسوں میں محدود نگرانی نے ان اعداد و شمار کی مکمل تصدیق کرنا مشکل بنا دیا ہے۔


یورینیم اپنی قدرتی حالت میں قابل استعمال نہیں ہوتا۔ اسے قابل استعمال بنانے کے لیے اس میں یورینیم-235 کی مقدار بڑھائی جاتی ہے، جسے افزودگی کہا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق 3 سے 5 فیصد تک افزودہ یورینیم بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہےجبکہ 20 فیصد سے زیادہ افزودگی اسے حساس بنا دیتی ہے۔لیکن اصل تشویش تب پیدا ہوتی ہے جب یہ سطح 90 فیصد تک پہنچ جائے،کیونکہ یہی وہ سطح ہے جہاں یورینیم کو جوہری ہتھیار بنانے کے قابل سمجھا جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تقریباً 25 کلوگرام 90 فیصد افزودہ یورینیم ایک جوہری بم بنانے کے لیے کافی ہوتا ہے۔ چالیس سے بیالیس کلو گرام یورینیم جو 60 فیصد تک افزودہ ہے کو بھی ہتھیاروں میں مزید پروسیس کیا جا سکتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ 60فیصد سے 90فیصد افزودگی تک پہنچنے کا عمل نسبتاً تیز ہے۔


ماہرین کا خیال ہے کہ یہ تنازع صرف ٹیکنالوجی کا نہیں بلکہ اعتماد اور ارادوں کا ہے۔ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو خدشہ ہے کہ ایران کا بڑھتا ہوا ذخیرہ اس کے بریک آؤٹ ٹائم کو کم کر سکتا ہے، یعنی ہتھیاروں کے درجے کی صلاحیت تک پہنچنے میں جو وقت لگتا ہے۔
کیا امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کسی نئے معاہدے کی طرف بڑھے گی۔یا دنیا ایک اور خطرناک تصادم کی طرف جا رہی ہے؟فیصلہ آنے والا وقت کرے گا۔

موضوعات : #irannuclearuranium
ShareSend

متعلقہ خبریں

120 spies arrested in Iran
تازہ ترین

ایران میں 120جاسوس گرفتار

18 اپریل , 2026
Iran stands firm, refuses to hand over enriched uranium
تازہ ترین

ایران ڈٹ گیا ،افزودہ یورینیم کی حوالگی سے انکار

18 اپریل , 2026
Mossad's terrifying plan threatens to sabotage Iran-US talks
تازہ ترین

موساد کا خوفناک پلان ،ایران امریکہ مذاکراتی عمل سبوتاژ ہونے کا خدشہ

16 اپریل , 2026
China should not give weapons to Iran, Donald Trump
اہم ترین

چین ایران کو اسلحہ نہ دے ،ڈونلڈ ٹرمپ

15 اپریل , 2026
Iran threatens to close Gulf and Red Sea trade routes
تازہ ترین

ایران کی خلیج اور بحیرہ احمر کے تجارتی راستے بند کرنے کی دھمکی

15 اپریل , 2026
Iran confirms contacts with US through Pakistan
تازہ ترین

ایران کی پاکستان کے ذریعے امریکا سے رابطوں کی تصدیق

15 اپریل , 2026
اگلی خبر
لبنانی صدر کی امریکی سفیر سے ملاقات

لبنانی صدر کی امریکی سفیر سے ملاقات

یہ بھی پڑھیں

چینی صدر اورسعودی ولی عہد میں ٹیلیفونک رابطہ

چینی صدر اورسعودی ولی عہد میں ٹیلیفونک رابطہ

20 اپریل , 2026
لبنانی صدر کی امریکی سفیر سے ملاقات

لبنانی صدر کی امریکی سفیر سے ملاقات

20 اپریل , 2026
How much enriched uranium does Iran have

ایران کے پاس کتنا افزودہ یورینیم ہے؟

20 اپریل , 2026
گلگت بلتستان میں ن لیگ کے امیدوار کون ؟

گلگت بلتستان میں ن لیگ کے امیدوار کون ؟

20 اپریل , 2026
7.5 magnitude earthquake hits northern Japan; tsunami warning issued

شمالی جاپان میں 7.5 شدت کا زلزلہ؛ سونامی وارننگ جاری

20 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔