ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

وزیراعظم سے ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیل کیخلاف امت مسلمہ کے اتحاد پر زور

9 مہینے پہلے
A A
وزیراعظم سے ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیل کیخلاف امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
Share on Facebookwhatsapp

دوحہ(پاک ترک نیوز ) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
دونوں رہنماؤں نے قطر کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا اور اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دوحہ عرب-اسلامی سربراہی اجلاس نے مسلم دنیا کی طرف سے ایک مضبوط اور یکجہتی پر مبنی پیغام دیا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت اب مزید برداشت نہیں کی جا سکتی۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایران کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے اپنی دلی عقیدت اور نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔
ایرانی صدر پزشکیان نے فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کے مؤقف کو سراہا اور وزیراعظم کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے اور پاکستان-ایران تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش ظاہر کی۔
دونوں رہنماؤں نے تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظر میں رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر، ترکیہ اور مصر کے صدور، اردن کے شاہ اور سعودی ولی عہد کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں جن میں قطر پر اسرائیلی حملوں کی مذمت، فلسطین کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر غور کیا گیا۔

موضوعات : iranprimeministershahbazshairfجسقز
ShareSend

متعلقہ خبریں

President Zardari, Prime Minister pay tribute to security forces for killing terrorists
تازہ ترین

صدر زرداری ،وزیراعظم کا دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

5 جون , 2026
عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا ایران سے جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے کا مطالبہ
اہم ترین 3

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا ایران سے جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

4 جون , 2026
ایران جنگ کے خاتمے کی کوشش کے دوران اختیارات محدود کرنے کی قرارداد لائی گئی،ٹرمپ
اہم ترین

ایران جنگ کے خاتمے کی کوشش کے دوران اختیارات محدود کرنے کی قرارداد لائی گئی،ٹرمپ

4 جون , 2026
The enemy has been defeated by Iran on the battlefield, says Iranian Supreme Leader
تازہ ترین

دشمن میدانِ جنگ میں ایران سے شکست کھا چکا ہے،ایرانی سپریم لیڈر

4 جون , 2026
پابندیوں ،جنگ سے جو حاصل نہیں ہوا وہ مزید جنگ سے حاصل نہیں ہو گا ،عباس عراقچی
اہم ترین 2

پابندیوں ،جنگ سے جو حاصل نہیں ہوا وہ مزید جنگ سے حاصل نہیں ہو گا ،عباس عراقچی

3 جون , 2026
Heated debate on Iran policy in the US Senate, criticism of Marco Rubio
تازہ ترین

امریکی سینیٹ میں ایران پالیسی پر گرما گرم بحث،مارکو روبیو پر تنقید

3 جون , 2026
اگلی خبر
ہائی ووڈ کے ایک ہزار سے زائد فنکاروں کا اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان

ہائی ووڈ کے ایک ہزار سے زائد فنکاروں کا اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

Hearing on presidential reference in Azad Kashmir Supreme Court

آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر سماعت

6 جون , 2026
China's Zhang Yiming overtakes Mukesh Ambani to become Asia's second richest person

چین کے ژانگ یمنگ نے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا،ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے

6 جون , 2026
America and Iran attack each other again

امریکا ،ایران کے ایک دوسرے پر ایک بار پھر حملے

6 جون , 2026
Return of frozen assets a key condition for potential peace deal between US and Iran

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدہ،منجمد اثاثوں کی واپسی کلیدی شرط قرار

6 جون , 2026
Ireland bans entry of two Israeli ministers

اسرائیل کے 2اہم وزیروں کے آئر لینڈ داخلے پر پابندی

6 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔