بدھ , 28 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایران اور امریکا کے مذاکراتی رابطے بند،ٹرمپ کا نیتن یاہو کو سخت پیغام

5 مہینے پہلے
A A
Iran-US talks halted, Trump sends strong message to Netanyahu
Share on Facebookwhatsapp

تہران ( پاک ترک نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر خطرناک موڑ پر پہنچ گئی ۔ لبنان پر اسرائیلی حملوں نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی رابطوں کو بھی متاثر کر دیا ۔ تہران نے واشنگٹن کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روکنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ لبنان اور غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں جاری رہنے تک کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ دوسری جانب امریکا نے ایرانی فوجی تنصیبات پر کارروائی کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ایران نے جوابی ردعمل کی دھمکی دے دی ہے۔ خطے میں جنگ کے دائرہ کار کے مزید وسیع ہونے کے خدشات بڑھ گئے ۔
لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں نے خطے کی سفارتی کوششوں کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ تہران نے امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا ہے اور جب تک لبنان اور غزہ میں جنگی کارروائیاں ختم نہیں ہوتیں، مذاکراتی عمل آگے نہیں بڑھے گا۔ ایرانی قیادت کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کسی ایک محاذ تک محدود نہیں ہوسکتی، اگر کسی ایک مقام پر خلاف ورزی ہوئی تو اسے تمام محاذوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔ ایرانی حکام کے مطابق مزاحمتی گروپوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور آبنائے باب المندب سمیت مختلف محاذوں پر حکمت عملی پر مشاورت کی جا رہی ہے۔


امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ جزیرہ قشم میں ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی حکام کے مطابق کارروائی ایرانی جارحانہ اقدامات کے جواب میں کی گئی جس میں فضائی دفاعی نظام، ایک زمینی کنٹرول اسٹیشن اور دو حملہ آور ڈرونز تباہ کیے گئے۔دوسری جانب پاسداران انقلاب نے امریکی دعووں کے بعد اپنے ردعمل میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا اگر لبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے اسرائیل اور امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران فوجی جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور خطے میں موجود امریکی افواج بھی ممکنہ نتائج سے محفوظ نہیں رہیں گی۔


ایران کی سیاسی قیادت نے مذاکراتی تعطل کا ذمہ دار بھی واشنگٹن کو قرار دیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکا کے متضاد اور مسلسل تبدیل ہوتے مطالبات مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ ان کے مطابق لبنان میں بڑھتے ہوئے حملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ جنگ بندی پر عملدرآمد نہیں ہو رہا جبکہ امریکی اقدامات خطے میں مزید کشیدگی پیدا کر رہے ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی واضح کیا کہ اس وقت امریکا کے ساتھ جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے اور ایران کی اولین ترجیح جنگ کا خاتمہ ہے۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ،نیتن یاہو کا کہناہے امریکی صدر کو واضح کردیا ہے کہ اگر حزب اللہ نے حملے بند نہ کیے تو اسرائیل بیروت کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔ نیتن یاہو کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں منصوبے کے مطابق جاری رہیں گی۔اس سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو سے سخت لہجے میں گفتگو کرتے ہوئے انہیں بیروت پر حملے سے باز رہنے کا مشورہ دیا۔ امریکی صدر نے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات اسرائیل کو عالمی سطح پر مزید تنہا کر سکتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو پاگل شخص قرار دے دیا ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات تیز رفتاری سے جاری ہیں اور جنگ بندی کے ساتھ آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے حوالے سے آئندہ ہفتے تک کسی معاہدے کا امکان موجود ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ بعض نکات پر مزید اتفاق رائے درکار ہے۔ ٹرمپ کے مطابق ایران نے ابھی تک امریکا کو باضابطہ طور پر پیغامات کے تبادلے کی معطلی سے آگاہ نہیں کیا، جبکہ واشنگٹن مناسب وقت کا انتظار کرے گا تاکہ دونوں ممالک قابل قبول شرائط پر کسی مفاہمت تک پہنچ سکیں۔
لبنان سے خلیج تک پھیلتی کشیدگی، ایران اور امریکا کے درمیان تعطل کا شکار سفارت کاری، اسرائیل کی مسلسل فوجی کارروائیاں اور آبنائے ہرمز کے گرد بڑھتی بے یقینی، مشرقِ وسطیٰ کو ایک ایسے موڑ پر لے آئی ہے جہاں ایک غلط فیصلہ پورے خطے کو نئی اور وسیع تر جنگ کی طرف دھکیل سکتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا سفارت کاری میدانِ جنگ پر غالب آ سکے گی یا خطہ مزید تصادم کی جانب بڑھے گا؟

موضوعات : #donaldtrumpnetanyahoousiran
ShareSend

متعلقہ خبریں

Donald Trump shared an AI-generated video of an attack on Iran.
تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کی اے آئی ویڈیو شیئر کر دی

31 اگست , 2026
Trump issues stern warning over the laying of new mines in the Strait of Hormuz.
تازہ ترین

ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں نئی بارودی سرنگیں بچھانے پر سخت انتباہ

26 اگست , 2026
Iran cannot possess nuclear weapons Trump's unequivocal declaration.
تازہ ترین

ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوسکتا، ٹرمپ کا دوٹوک اعلان

18 اگست , 2026
Trump announces plan to claim compensation from Iran for war damages.
تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے جنگی نقصانات کا معاوضہ لینے کا اعلان

11 اگست , 2026
Trump's threats, then a U-turn! The world stunned by shifting statements.
تازہ ترین

ٹرمپ کی دھمکیاں، پھر یوٹرن! بدلتے بیانات سے دنیا حیران

3 اگست , 2026
Talks with Iran to take place today, US President
تازہ ترین

ایران سے مذاکرت آج ہوں گے ،امریکی صدر

3 اگست , 2026
اگلی خبر
AI made Babar Azam Ustad Babar Nusrat

اے آئی نے بابر اعظم کو استاد بابر نصرت بنا دیا

یہ بھی پڑھیں

سندھ میں نئے صوبے کے معاملے پر فل اسٹاپ لگ چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

سندھ میں نئے صوبے کے معاملے پر فل اسٹاپ لگ چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

27 اکتوبر , 2026
اسرائیل نے 2 برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور ایک اسکاٹش رکن اسمبلی کو گرفتاری کے بعد مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا

اسرائیل نے 2 برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور ایک اسکاٹش رکن اسمبلی کو گرفتاری کے بعد مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا

27 اکتوبر , 2026
نومبر کے وسط میں لانگ مارچ ،حافظ نعیم الرحمان کاوزیراعظم سے ملاقات کے بعد اعلان

نومبر کے وسط میں لانگ مارچ ،حافظ نعیم الرحمان کاوزیراعظم سے ملاقات کے بعد اعلان

27 اکتوبر , 2026
Tri-nation series Sri Lanka defeats Pakistan to secure a spot in the final

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

27 اکتوبر , 2026
200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی

200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی

27 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔