بدھ , 16 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایران امریکا معاہدہ آج؟ مارکو روبیو کا بڑا اشارہ

4 مہینے پہلے
A A
Iran-US deal today? Marco Rubio's big hint
Share on Facebookwhatsapp

تہران ( پاک ترک نیوز) واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری کشیدگی کے بیچ ایک بار پھر سفارتکاری کی امید جاگ اٹھی ۔ دورۂ بھارت کے بعد روانگی سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے نے عندیہ دیا ہے کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے آج بھی کسی معاہدے کا امکان موجود ہے۔
مارکو روبیو نے کہا کہ انہیں امید تھی کہ رات ہی معاہدے سے متعلق کوئی بڑی پیش رفت سامنے آجائے گی، تاہم ممکن ہے آج کوئی اہم اعلان ہو جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران سے مذاکرات کے حوالے سے زیادہ قیاس آرائیاں نہیں کرنی چاہئیں، یا تو ایک اچھا معاہدہ ہوگا یا پھر امریکا کو اس مسئلے سے کسی اور انداز میں نمٹنا پڑے گا۔


امریکی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ واشنگٹن متبادل اقدامات پر غور سے پہلے سفارتکاری کو کامیاب بنانے کا ہر ممکن موقع دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیے ایک مضبوط تجویز زیر غور ہے جبکہ ایران کے جوہری پروگرام پر محدود مدت کے مذاکرات کی ٹھوس پیشکش بھی موجود ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی یا جامع معاہدہ فوری طور پر طے پانے کا امکان نہیں، کیونکہ ایرانی قیادت کی جانب سے منظوری کے عمل میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔
دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے مذاکرات کار معاہدے کے وسیع اصولوں پر اتفاق کر چکے ہیں جبکہ امریکی حکام کا خیال ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای نے ابتدائی خدوخال کی منظوری دے دی ہے تاہم حتمی دستخط سے قبل کئی اہم نکات طے ہونا باقی ہیں۔


اس سے قبل صدر ٹرمپ یہ کہہ چکے ہیں کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ابھی مکمل طور پر طے نہیں ہوا، تاہم ان کے بقول یہ معاہدہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور کے جوہری معاہدے سے بالکل مختلف ہوگا۔
اب دنیا بھر کی نظریں واشنگٹن اور تہران پر جمی ہوئی ہیں کہ آیا سفارتکاری کامیاب ہوتی ہے یا خطے میں ایک نئی ہلچل جنم لینے والی ہے۔

موضوعات : #usiranattackmarcorobeo
ShareSend

متعلقہ خبریں

Turkey's Akinci drone hits target 250 km away
تازہ ترین

ترکیہ کا اکینجی ڈرون 250 کلومیٹر دور ہدف پر جا لگا

15 ستمبر , 2026
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ
اہم ترین 2

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

8 ستمبر , 2026
اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی
اہم ترین 2

اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی

5 ستمبر , 2026
ایران کا یورپ میں موجود امریکی فوجی اثاثوں پر حملے کرنے پر غور
اہم ترین 2

ایران کا یورپ میں موجود امریکی فوجی اثاثوں پر حملے کرنے پر غور

19 اگست , 2026
Pakistan strongly condemns Israeli attacks on Syria.
تازہ ترین

پاکستان کی شام پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

19 اگست , 2026
Planning for retaliatory attacks on US bases was completed years ago, says Iranian general.
تازہ ترین

امریکی اڈوں پر جوابی حملوں کی منصوبہ بندی برسوں پہلے مکمل کرلی گئی تھی، ایرانی جنرل

8 اگست , 2026
اگلی خبر
پاک چین دوستی امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے لیے طاقتور قوت رہے گی،وزیراعظم

پاک چین دوستی امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے لیے طاقتور قوت رہے گی،وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں

Babar Azam returns to domestic cricket after seven years

بابراعظم کی سات برس بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی

16 ستمبر , 2026
FESCO decides to outsource 2,200 line staff.

فیسکو کا 2 ہزار 200 لائن اسٹاف آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

16 ستمبر , 2026
The restriction on Pakistani airspace for Indian aircraft has been extended until October 24.

بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی پابندی میں 24 اکتوبر تک توسیع کردی

16 ستمبر , 2026
Afghan soil is being used for terrorism in Pakistan, says Talal Chaudhry.

پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے، طلال چودھری

16 ستمبر , 2026
Load-shedding is taking place on 3,500 electricity feeders due to theft and line losses Awais Leghari.

بجلی کے ساڑھے3ہزار فیڈرز پر چوری اور لائن لاسز کے باعث لوڈشیڈنگ ہے، اویس لغاری

16 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔