اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صبح سویرے اسلام آباد میں کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کی رفتار اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔
کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے کا آغاز 17 روز قبل کیا گیا تھا۔ محسن نقوی نے منصوبے پر جاری کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انڈر پاس کے لینٹر اور دیواروں پر کام کی رفتار دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ اگر کام اسی رفتار سے جاری رہا تو منصوبہ 30 روز سے بھی کم عرصے میں مکمل ہو سکتا ہے۔












