نئی دہلی ( پاک ترک نیوز )بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ کھیلوں کے تعلقات نہیں تاہم ایشیا کپ کے لیے کرکٹ ٹیم کو نہیں روکا جائے گا۔
بھار ت کی وزارت کھیل نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان غیر جانبدار مقامات پر بھی دو طرفہ کھیلوں کے تعلقات نہیں ہیں تاہم نئی پالیسی کے مطابق کرکٹ ٹیم کو اگلے ماہ ایشیا کپ کھیلنے سے نہیں روکا جائے گا ۔
دونوں ممالک کے درمیان برسوں سے جاری کشیدگی کے باعث کھیلوں کے میدان میں متاثر ہوئے ہیں ۔ بھارت کی جانب سے ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے اعلان کے بعد مقابلے ہائبرڈ ماڈل کے تحت نیوٹرل مقام پر ہو رہے ہیں ۔
گزشتہ ماہ، پاکستان سپورٹس بورڈ (PSB) نے تمام قومی کھیلوں کی فیڈریشنوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ ’’سیکیورٹی خدشات‘‘ کی وجہ سے بھارت میں منعقد ہونے والے کسی بھی کھیل کے مقابلوں میں شرکت سے قبل پیشگی مشاورت اور منظوری لیں۔
بھارت کی وزارت کھیل نے پاکستان پر زور دیتے ہوئے ہندوستان کی بین الاقوامی مصروفیات کے حوالے سے نئی پالیسی کی نقاب کشائی کی۔












