اسکردو(پاک ترک نیوز )چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہناہےسندھو پرجنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے ،سندھ طاس معاہدے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے ۔
گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا بھارت کو پاکستان سے شکست ہضم نہیں ہو رہی ۔، یہ ملکی بقا کی شہ رگ ہے ،اس کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا مودی افغانستان کے ذریعے پاکستان میں در اندازی کرنا چاہتا ہے،پاکستان میں مداخلت کی بھارتی سازش کو ناکام بنائیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا اسرائیل کی ایران میں سازش ناکام ہوئی ، سازش ناکام بنانے پر ایران کے عوام کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہےگلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو آئینی حقوق دینا ہوں گے ۔جی بی اور آزاد کشمیر میں پرانی تنخواہ پر کام کرنے کو تیار نہیں ،کچھ جماعتوں نے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا جو افسوسناک ہے۔، ہم چاہتےہیں کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کی نمائندگی پارلیمان میں ہوں۔
بلاول بھٹو نے کہا پاکستان میں سیاست جھگڑے اور دشمنی کا دوسرا نام ہے، گلگت بلتستان میں حکومت جیتنے والے اور ہارنے والے کی بھی ہے کسی جماعت کو فرق محسوس نہیں ہونے دیں گے، سب گلگت بلتستان کے ہیں، سردیوں سے پہلے ہم گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا میرا منشور حق حاکمیت، حق ملکیت اور روزگار ہے، آنےوالےآزاد کشمیر کےانتخابات میں بھی میرا یہی منشور ہوگا، ، ہمیں ہر صورت حق حاکمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو دینا ہوگا۔












