جمعرات , 1 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

اسلام آباد میں یادگارِ فتح کا افتتاح، قومی یکجہتی اور دفاعِ وطن کے عزم کا اظہار

2 مہینے پہلے
A A
Inauguration of the Victory Monument in Islamabad; an expression of national solidarity and the resolve to defend the homeland.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) اسلام آباد میں یومِ آزادی کے موقع پر یادگارِ فتح کا افتتاح کردیا گیا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خصوصی تقریب میں شرکت کی، جبکہ سول و عسکری حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

یادگارِ فتح کی افتتاحی تقریب میں قومی جذبے، حب الوطنی اور دفاعِ وطن کے عزم کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ مسلح افواج کے ساتھ سول آرمڈ فورسز کے دستوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان پولیس کے دستے بھی تقریب کا حصہ بنے، جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پولیس کے دستوں نے بھی شرکت کی۔ مختلف صوبوں اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے دستوں کی شرکت نے قومی اتحاد، یکجہتی اور وحدت کی خوبصورت عکاسی کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان امن کے عمل میں دنیا کے ساتھ ہے اور امن و استحکام کے لیے دنیا پاکستان کے کردار کی معترف ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ معرکۂ حق میں پاک فوج نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو شکست دی۔ انہوں نے غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، غزہ میں نسل کشی کسی بھی صورت قبول نہیں۔

یادگارِ فتح کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پانی کی ایک ایک بوند ہماری ریڈ لائن ہے، بھارت باز نہ آیا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جنگ نہیں، امن چاہتا ہے، تاہم پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ بھارت نے عبرتناک شکست کے بعد یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کیا۔

شہباز شریف نے پاک بھارت جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اپنے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا،وزیراعظم

وزیراعظم نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ مکہ دفاعی معاہدہ امن کی علامت ہے۔

یادگارِ فتح کی افتتاحی تقریب میں سول و عسکری قیادت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مختلف صوبوں کے دستوں کی شرکت نے قومی اتحاد اور دفاعِ وطن کے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا۔

موضوعات : asifalizardariislamabadyomepakistan
ShareSend

متعلقہ خبریں

Access to accurate and reliable information is vital for an informed democracy, says President Zardari.
تازہ ترین

درست اور قابلِ اعتماد معلومات تک رسائی باخبر جمہوریت کیلئے نہایت اہم ہے، صدر زرداری

28 ستمبر , 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ مؤخر، خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنے والے راستے کھلنے لگے
اہم ترین 2

پی ٹی آئی لانگ مارچ مؤخر، خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنے والے راستے کھلنے لگے

27 ستمبر , 2026
Stopwatch installed in the Federal Constitutional Court; each lawyer allowed 10 minutes for arguments.
تازہ ترین

وفاقی آئینی عدالت میں اسٹاپ واچ نصب ،ہر وکیل کو 10منٹ دلائل کی اجازت

24 ستمبر , 2026
Preparations to stop the long march, Islamabad and Rawalpindi sealed, many educational institutions also closed
تازہ ترین

لانگ مارچ روکنے کی تیاریاں، اسلام آباد اور راولپنڈی سیل ،کئی تعلیمی ادارے بھی بند

21 ستمبر , 2026
International Day of Peace, President stresses dialogue and diplomacy for lasting peace
تازہ ترین

عالمی یومِ امن، صدر مملکت کا پائیدار امن کیلئے مکالمے اور سفارت کاری پر زور

21 ستمبر , 2026
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ،اسلام آباد کے داخلی راستوں پر خندقیں کھودنے ،مورچے بنانے کا فیصلہ
اہم ترین 3

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ،اسلام آباد کے داخلی راستوں پر خندقیں کھودنے ،مورچے بنانے کا فیصلہ

20 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Independence Day Governor and Chief Minister of Sindh attend the Quaid-e-Azam's mausoleum, flag hoisting in Islamabad

یومِ آزادی: مزارِ قائد پر گورنر و وزیراعلیٰ سندھ کی حاضری، اسلام آباد میں پرچم کشائی

یہ بھی پڑھیں

Meeting chaired by Prime Minister, various constitutional and legal options under consideration on the situation in Khyber Pakhtunkhwa

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، خیبرپختونخوا کی صورتحال پر مختلف آئینی و قانونی آپشنز زیرغور

1 اکتوبر , 2026
Defense agreements worth over $500 million between Türkiye and Azerbaijan

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان 50 کروڑ ڈالر سے زائد کے دفاعی معاہدے

1 اکتوبر , 2026
Asian Games Cricket It makes no difference whether we face India or Sri Lanka in the final, says Sahibzada Farhan.

ایشین گیمز کرکٹ: فائنل میں بھارت یا سری لنکا سے فرق نہیں پڑتا، صاحبزادہ فرحان

1 اکتوبر , 2026
PTI Political Committee approves October 4 long march.

پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کی 4اکتوبر کے لانگ مارچ کی منظوری

1 اکتوبر , 2026
The economy must be steered towards sustainable growth Finance Minister.

معیشت کو پائیدار ترقی کی جانب لے جانا ہوگا، وزیر خزانہ

1 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔