جمعرات , 1 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان اپنے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا،وزیراعظم

2 مہینے پہلے
A A
Pakistan will not hesitate to make any sacrifice for its defense, says Prime Minister.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور بیرونِ ملک مقیم تمام اہلِ وطن کو 79ویں یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی آزادی کے 79 سال مکمل ہونا پوری قوم کے لیے باعثِ مسرت اور فخر ہے۔

وزیراعظم نے قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال اور تحریکِ آزادی کے تمام رہنماؤں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کے نتیجے میں آزاد مملکت کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان تمام شہریوں کو بلا تفریق رنگ و نسل مکمل آزادی کی ضمانت دیتا ہے، جبکہ آئین اور قوانین پاکستان تمام شہریوں کے حقوق کے ضامن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور کامیابیاں حاصل کیں۔ نوجوان، ہنرمند افرادی قوت، کسان اور محنت کش پاکستان کے تابناک مستقبل کے ضامن ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ ڈھائی برس کے دوران مشکل مراحل عبور کرتے ہوئے مستحکم معیشت کا ہدف حاصل کیا۔ پاکستان اب ترقی یافتہ معیشت کی منزل کی جانب کامیابی سے گامزن ہے۔

شہباز شریف کے مطابق گزشتہ دو برس میں بیرونِ ملک پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر میں 11.3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ جدید آئی ٹی، صنعتی و زرعی ترقی اور عوامی فلاح حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

وزیراعظم نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہادر مسلح افواج نے دشمن کے ہر وار کا بھرپور جواب دے کر دفاعِ وطن کو ناقابلِ تسخیر ثابت کیا۔ معرکۂ حق میں مسلح افواج نے اتحاد، عزم اور بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ، سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ درج

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔ پاکستان اقوامِ عالم میں ایک مضبوط، پرعزم، باوقار اور امن کی توانا آواز ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور علاقائی تعاون کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔ مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے تزویراتی کردار کا مظہر ہے۔

فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مظلوم فلسطینی عوام اور کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ جموں و کشمیر کا پائیدار حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ آزادی کے موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت اور قوم مل کر پاکستان کو ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کی نئی منزلوں تک پہنچائیں گے۔

موضوعات : islamabadshahbazsharifyoemeazadi
ShareSend

متعلقہ خبریں

Pakistan has overcome difficult circumstances; now, growth and employment must be boosted Prime Minister.
تازہ ترین

پاکستان نے مشکل حالات پر قابو پا لیا، اب ترقی اور روزگار بڑھانا ہوگا، وزیراعظم

1 اکتوبر , 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات

30 ستمبر , 2026
What will be the future of the Khyber Pakhtunkhwa government Important meeting at the Prime Minister's House today
تازہ ترین

خیبر پختونخوا حکومت کا مستقبل کیا ہوگا؟ وزیراعظم ہاؤس میں آج اہم اجلاس

30 ستمبر , 2026
وزیراعظم شہباز شریف لندن سے پاکستان روانہ
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف لندن سے پاکستان روانہ

29 ستمبر , 2026
Operations against terrorism will continue Prime Minister
تازہ ترین

دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، وزیراعظم

29 ستمبر , 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ مؤخر، خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنے والے راستے کھلنے لگے
اہم ترین 2

پی ٹی آئی لانگ مارچ مؤخر، خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنے والے راستے کھلنے لگے

27 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Inauguration of the Victory Monument in Islamabad; an expression of national solidarity and the resolve to defend the homeland.

اسلام آباد میں یادگارِ فتح کا افتتاح، قومی یکجہتی اور دفاعِ وطن کے عزم کا اظہار

یہ بھی پڑھیں

Asian Games Cricket It makes no difference whether we face India or Sri Lanka in the final, says Sahibzada Farhan.

ایشین گیمز کرکٹ: فائنل میں بھارت یا سری لنکا سے فرق نہیں پڑتا، صاحبزادہ فرحان

1 اکتوبر , 2026
PTI Political Committee approves October 4 long march.

پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کی 4اکتوبر کے لانگ مارچ کی منظوری

1 اکتوبر , 2026
The economy must be steered towards sustainable growth Finance Minister.

معیشت کو پائیدار ترقی کی جانب لے جانا ہوگا، وزیر خزانہ

1 اکتوبر , 2026
Pakistan has overcome difficult circumstances; now, growth and employment must be boosted Prime Minister.

پاکستان نے مشکل حالات پر قابو پا لیا، اب ترقی اور روزگار بڑھانا ہوگا، وزیراعظم

1 اکتوبر , 2026
A Chinese LiDAR system can detect the F-35 from a distance of 61 kilometers.

چینی لائڈار نظام ایف 35کا 61کلومیٹر دور سے سراغ لگا سکتا ہے

1 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔