بدھ , 23 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایران کے اسرائیل پر سینکڑوں سائبر حملے ، اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کا بڑا انکشاف

7 مہینے پہلے
A A
ایران کے اسرائیل پر سینکڑوں سائبر حملے ، اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کا بڑا انکشاف
Share on Facebookwhatsapp

تل ابیب:(پاک ترک نیوز) اسرائیلی سیکیورٹی اداروں نےدعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ایرانی ہیکرز کی جانب سے کیے گئے سینکڑوں سائبر حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
یہ حملے اعلیٰ سرکاری و دفاعی عہدیداروں، ماہرینِ تعلیم اور صحافیوں کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے تھے۔ اسرائیل کی داخلی سیکیورٹی ایجنسی شن بیت (Shin Bet) اور نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جون 2025 میں ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد ایرانی انٹیلی جنس کی جانب سے اسرائیلی شہریوں کے نجی گوگل اکاؤنٹس ہیک کرنے کی کوششوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
بیان کے مطابق ان حملوں کا مقصد ذاتی اور پیشہ ورانہ معلومات حاصل کرنا تھا، جنہیں دہشت گردی، جاسوسی اور اثرانداز ہونے کی کارروائیوں میں استعمال کیا جا سکتا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں زیادہ تر “ٹارگٹڈ فشنگ” کے ذریعے کی گئیں، جس میں مخصوص افراد کو ان کی دلچسپی اور پیشے کے مطابق ذاتی نوعیت کے پیغامات بھیجے گئے۔ ایجنسیوں کے مطابق ہیکرز نے بعض اوقات ہدف بنائے گئے افراد کے جاننے والوں کی نقالی کرتے ہوئے پیغامات بھیجے اور سیکیورٹی چیک کے بہانے گوگل، ٹیلیگرام یا واٹس ایپ اکاؤنٹس کے پاس ورڈز اور ویریفکیشن کوڈز حاصل کرنے کی کوشش کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں اس نوعیت کے سینکڑوں حملے بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنائے گئے۔ اسرائیلی اداروں نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی سائبر سیکیورٹی مضبوط بنائیں، دو مرحلہ تصدیق (ٹو اسٹیپ ویریفکیشن) فعال کریں، ریکوری ای میل شامل کریں اور اپنے اکاؤنٹس سے منسلک ڈیوائسز کا جائزہ لیں۔
بیان میں خبردار کیا گیا کہ نامعلوم ذرائع سے آنے والے پیغامات پر خصوصی احتیاط برتی جائے اور کسی بھی مشکوک لنک پر کلک کرنے یا ذاتی معلومات فراہم کرنے سے گریز کیا جائے۔
حکام کے مطابق گوگل اور واٹس ایپ نے حال ہی میں حساس معلومات رکھنے والے نمایاں افراد کے لیے اضافی سیکیورٹی فیچرز بھی متعارف کرائے ہیں۔ اسرائیل کے سائبر دفاع کے سربراہ یوسی کارادی نے جنوری میں خبردار کیا تھا کہ ملک کو تیزی سے قریب آتی “سائبر جنگ” کے لیے اپنی تیاری بڑھانا ہوگی۔
ان کے مطابق صرف 2025 کے دوران نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ نے 26 ہزار سے زائد سائبر حملوں سے نمٹا، جو 2024 کے مقابلے میں 55 فیصد زیادہ ہیں۔ مائیکروسافٹ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال عالمی سطح پر ہونے والے 3.5 فیصد سائبر حملے اسرائیل کو نشانہ بناتے رہے، جس کے باعث اسرائیل دنیا کا تیسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک قرار پایا۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی عروج پر ہے اور امریکا و ایران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، جبکہ امریکا کی جانب سے ایران پر ممکنہ حملے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔ اسی تناظر میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے موجود تھے۔

موضوعات : Cyber Attackisrael
ShareSend

متعلقہ خبریں

اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی
اہم ترین 2

اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی

5 ستمبر , 2026
ترکیہ اور اسرائیل میں علاقائی اثر و رسوخ کی دوڑ، کشیدگی میں اضافہ
تازہ ترین

ترکیہ اور اسرائیل میں علاقائی اثر و رسوخ کی دوڑ، کشیدگی میں اضافہ

30 اگست , 2026
اسرائیل اور حزب اللہ میں جنگ بندی پر اتفاق
تازہ ترین

اسرائیل اور حزب اللہ میں جنگ بندی پر اتفاق

19 جون , 2026
حزب اللہ نے اسرائیلی ٹینک دھماکے سے اڑا دیا ،بٹالین کمانڈر سمت 4فوجی ہلاک
تازہ ترین

حزب اللہ نے اسرائیلی ٹینک دھماکے سے اڑا دیا ،بٹالین کمانڈر سمت 4فوجی ہلاک

19 جون , 2026
اسرائیل جنوبی لبنان میں فوجی موجودگی برقرار رکھنے پر بضد
پاکستان

اسرائیل جنوبی لبنان میں فوجی موجودگی برقرار رکھنے پر بضد

18 جون , 2026
ایرانی فوج کا اسرائیل کے خلاف حملے روکنے کا اعلان
اہم ترین

ایرانی فوج کا اسرائیل کے خلاف حملے روکنے کا اعلان

8 جون , 2026
اگلی خبر
The big clash between Pakistan and India will take place in Limbo on February 15.

پاک بھارت بڑا ٹاکرا15فروری کو لمبو میں ہوگا

یہ بھی پڑھیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی

22 ستمبر , 2026
مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے، ترک صدر

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے، ترک صدر

22 ستمبر , 2026
ٹرمپ کا ایران کے حوالے سے بڑے فیصلے کا عندیہ

ٹرمپ کا ایران کے حوالے سے بڑے فیصلے کا عندیہ

22 ستمبر , 2026
Iran's bill to withdraw from nuclear non-proliferation treaty submitted to parliament

ایران کا جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے نکلنے کا بل پارلیمنٹ میں پیش

22 ستمبر , 2026
پی ٹی آئی نے مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا،بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی نے مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا،بیرسٹر گوہر

22 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔