اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی تیاریاں ،سینیٹ نے نیب ترمیمی بل کی منظوری دے دی ۔
بل کے تحت چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں مزید تین سال کی توسیع کی جا سکے گی۔چیئرمین نیب کی ناقابلِ توسیع مدت کو اب ایک بار توسیع کے قابل بنا دیا گیا۔
احتسابی عدالتوں اور ہائی کورٹس کو ملزمان کی ضمانت پر رہائی کا واضح اختیار دے دیا گیا،ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف 30 دن کے اندر وفاقی آئینی عدالت میں دوسری اپیل دائر کی جا سکے گی،،یہ ایکٹ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور اس کا اطلاق 1999 سے تصور کیا جائے گا۔












