جمعرات , 23 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home تازہ ترین

گوشت چند گھنٹوں میں زہر کیسے بنتا ہے؟ طبی ماہرین کی خطرناک وارننگ

2 مہینے پہلے
A A
How does meat become poisonous in a few hours Dangerous warning from medical experts
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) عید الاضحیٰ قریب آتے ہی ملک بھر میں قربانی کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ گلیوں، محلوں اور مویشی منڈیوں میں رونقیں ہیں، لیکن اس بار شدید گرمی اور حبس نے ماہرینِ صحت کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عید کے پہلے اڑتالیس گھنٹے وہ خطرناک وقت ہوتے ہیں جب فوڈ پوائزننگ کے کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ دیکھا جاتا ہے۔ ہر سال سینکڑوں افراد، خصوصاً بچے اور بزرگ، خراب گوشت کھانے کے باعث ہسپتال پہنچ جاتے ہیں۔


ماہرین کے مطابق قربانی کے بعد گوشت کو سنبھالنے میں معمولی سی غفلت بھی خطرناک بیماریوں کو دعوت دے سکتی ہے۔ شدید گرمی میں اگر کچا گوشت دو گھنٹے سے زیادہ فریج سے باہر رہے تو اس میں مہلک جراثیم تیزی سے بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں، جو معدے اور آنتوں کی سنگین بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں لوگ جلد بازی اور رش کے باعث گوشت کو کھلے آسمان تلے دھوپ میں کاٹتے ہیں، جہاں گرد، مکھیاں اور گرم موسم گوشت کو آلودہ کر دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عید کے فوراً بعد الٹی، دست، تیز بخار اور پیٹ میں شدید مروڑ کے مریضوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔
ماہرین نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ گوشت ہمیشہ سایہ دار جگہ پر کاٹا جائے اور مکھیوں سے بچانے کے لیے پنکھوں یا کور کا استعمال کیا جائے۔ کلیجی، گردے اور دل جیسے اعضاء کو عام گوشت سے الگ رکھا جائے کیونکہ یہ زیادہ جلد خراب ہوتے ہیں اور انہیں پہلے استعمال کرنا چاہیے۔
طبی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ پکا ہوا گوشت دو گھنٹے سے زیادہ باہر نہ رکھا جائے بلکہ فوری طور پر فریج یا فریزر میں منتقل کر دیا جائے۔ گوشت کو بڑے تھیلوں میں بھرنے کے بجائے چھوٹے چھوٹے پیکٹس میں تقسیم کیا جائے تاکہ وہ جلد ٹھنڈا اور محفوظ ہو سکے۔
ڈاکٹرز نے خبردار کیا ہے کہ ادھ پکا گوشت بھی بیماری کی بڑی وجہ بن سکتا ہے کیونکہ زیادہ درجہ حرارت کے بغیر خطرناک جراثیم مکمل طور پر ختم نہیں ہوتے۔ اسی لیے باربی کیو، تکے یا دیگر پکوان بناتے وقت گوشت کو اچھی طرح پکانا بے حد ضروری ہے۔
ماہرین کے مطابق خراب گوشت کھانے کے صرف دو سے چھ گھنٹے بعد علامات ظاہر ہونا شروع ہو سکتی ہیں، جن میں قے، بخار، دست، پیٹ درد اور شدید کمزوری شامل ہیں۔ اگر کسی بچے یا بزرگ میں پانی کی کمی، منہ خشک ہونے یا پیشاب بند ہونے جیسی علامات ظاہر ہوں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے، کیونکہ شدید گرمی میں ڈی ہائیڈریشن جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔
تو ناظرین! اس عید خوشیوں کے ساتھ احتیاط بھی ضروری ہے، کیونکہ معمولی لاپرواہی قربانی کی خوشیوں کو ہسپتال کے بستر تک پہنچا سکتی ہے۔

موضوعات : #meateiduladhaquarbani
ShareSend

متعلقہ خبریں

Eid-ul-Adha is being celebrated with religious devotion and respect across the country today.
اہم ترین

ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

27 مئی , 2026
The children made friends with the goats.
تازہ ترین

بچوں نے بکروں کو دوست بنا لیا

26 مئی , 2026
More animals in markets, fewer buyers, traders also worried
تازہ ترین

منڈیوں میں جانور زیادہ، خریدار کم، بیوپاری بھی پریشان

20 مئی , 2026
Eid holidays announced from May 26 to 28
تازہ ترین

26سے 28مئی تک عید کی چھٹیوں کا اعلان

20 مئی , 2026
اگلی خبر
اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات

اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات

یہ بھی پڑھیں

In which country were the most millionaires created in 2025

2025میں سب سے زیادہ کروڑ پتی کس ملک میں بنے؟

23 جولائی , 2026
Agreement between Pakistani and Chinese companies to set up electric vehicle charging stations.

پاکستان اور چین کی کمپنیوں میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا معاہدہ

23 جولائی , 2026
Increased use of artificial sweeteners is harmful to health...

روس کا 6ماہ میں ساڑھے 43 ٹن سونا فروخت

23 جولائی , 2026
Increased use of artificial sweeteners is harmful to health

مصنوعی مٹھاس کا بڑھتا استعمال صحت کیلئے نقصان دہ

23 جولائی , 2026
12th day of the Iran-US conflict Relentless attacks exchanged.

ایران ،امریکا جنگ کا 12واں روز ،ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

23 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English