منگل , 15 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

موبائل فون کی لت کتنی خطرناک؟

2 مہینے پہلے
A A
How dangerous is mobile phone addiction
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) صرف پانچ منٹ کے لیے موبائل اٹھایا ،پھر ایک ریل، دوسری ویڈیو، تیسری پوسٹ ۔۔اور دیکھتے ہی دیکھتے دو گھنٹے گزر گئے۔اگر آپ کا بھی یہی معمول ہے.تو خبردار!ہو سکتا ہے آپ صرف وقت ہی نہیں، اپنی ذہنی صحت بھی کھو رہے ہوں۔صبح آنکھ کھلتے ہی موبائل،دفتر میں موبائل،کھانے کے دوران بھی موبائل.،اور سونے سے پہلے بھی موبائل۔۔

اگر آپ بھی دن بھر موبائل اسکرولنگ کی عادت کا شکار ہیں تو جان لیجیے کہ یہ عادت آپ کے دماغ پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ موبائل فون کا زائد استعمال ذہنی مسائل کو جنم دے رہا ہے۔ ڈپریشن، ذہنی تناؤ، غصے اور عدم برداشت جیسے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔

آج کی دنیا میں فون ہماری ضرورت ضرور بن چکا ہے، لیکن جب یہی ضرورت عادت اور پھر لت میں بدل جائے تو اس کی قیمت دماغ اور جسم دونوں کو چکانا پڑتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل اسکرولنگ دماغ کو ہر لمحہ نئی معلومات اور نئی ویڈیوز کی عادت ڈال دیتی ہے۔جس کے نتیجے میں چند منٹ بھی موبائل کے بغیر گزارنا مشکل لگنے لگتا ہے،توجہ بٹ جاتی ہے،چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ آنے لگتا ہے،اور برداشت کا دائرہ سکڑنے لگتا ہے۔

سوشل میڈیا پر دوسروں کی خوشیاں،مہنگی گاڑیاں،شاندار چھٹیاں اور فلٹر شدہ زندگی دیکھ کر بہت سے نوجوان لاشعوری طور پر اپنی زندگی کا موازنہ کرنے لگتے ہیں۔ماہرین نفسیات کہتے ہیں کہ یہی موازنہ احساسِ کمتری، خود اعتمادی میں کمی، اینگزائٹی اور ڈپریشن کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

موبائل فون کے زیادہ استعمال سے صرف ذہنی صحت ہی نہیں،موبائل کی لت جسم کو بھی متاثر کرتی ہے۔،۔گھنٹوں ایک ہی پوزیشن میں بیٹھنے سے گردن اور کمر کا درد شروع ہو جاتا ہےمسلسل اسکرین دیکھنے سے آنکھوں کی تھکن ہوتی ہے اور رات گئے تک فون استعمال کرنے سے نیند کا نظام بھی متاثر ہونے لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر،اب کسی کو نمبر دینے کی ضرورت نہیں

ماہرین نفسیات کا کہنا ہیکہ موبائل کا زیادہ استعمال ذہنی تناؤ، تنہائی، خود اعتمادی میں کمی اور احساس کمتری میں مبتلا کردیتاہے۔ ڈپریشن،اینگزائٹی، ڈیسمورفیا،نیند کی کمی، گردن میں درد، بینائی کی کمزوری جیسے امراض بڑھ رہے ہیں

ماہرین کے مطابق موبائل فون کا استعمال ضرورت تک محدود رکھیں، روزانہ کچھ وقت سوشل میڈیا سے دور رہیں، ورزش کریں، اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ وقت گزاریں، کیونکہ یہی عادات ذہنی دباؤ کم کرنے اور صحت مند زندگی گزارنے میں مدد دیتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ بار بار بلاوجہ موبائل چیک کرتے ہیں،کھانا، پڑھائی یا گفتگو چھوڑ کر نوٹیفکیشن دیکھتے ہیں،یا فون نہ ملنے پر بےچینی محسوس کرتے ہیں.تو یہ اس بات کی علامت ہو سکتی ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اپنی ڈیجیٹل عادتوں پر نظرثانی کی جائے۔

موبائل فون دشمن نہیں لیکن اگر وہ آپ کے وقت، نیند، سکون اور رشتوں پر قبضہ کرنے لگے .تو سمجھ لیجیے کہ اب فون آپ کے ہاتھ میں نہیں.بلکہ آپ فون کے ہاتھ میں ہیں۔ اس لیےکبھی موبائل کو بھی آرام دیجیے اور اپنے دماغ کو بھی۔

موضوعات : #mobilephonecellphonesocialmediaموبائل فون کی لت کتنی خطرناک؟
ShareSend

متعلقہ خبریں

The Ministry of Information has declared a statement circulating on social media, attributed to Defense Minister Khawaja Asif, to be fake.
تازہ ترین

وزارت اطلاعات نے وزیر دفاع خواجہ آصف سے منسوب سوشل میڈیا پر زیرِ گردش بیان جعلی قرار دے دیا

24 اگست , 2026
Did a young man spend millions to become a dog What is the truth
تازہ ترین

نوجوان نے "کُتا” بننے کیلئے کروڑوں خرچ کر دیے؟ حقیقت کیا ہے؟

17 اگست , 2026
PML-N and PPP leaders verbally bombard each other on social media
تازہ ترین

ن لیگ اور پی پی کے رہنماؤں کی سوشل میڈیا پر لفظی گولہ باری

29 جولائی , 2026
Beware! Think carefully before posting on Facebook; otherwise, you might regret it later.
تازہ ترین

خبردار! فیس بک پر پوسٹ کرنے سے پہلے ضرور سوچیں، ورنہ بعد میں پچھتاوا ہو سکتا ہے

19 جولائی , 2026
Don't make this mistake before buying a mobile phone.
تازہ ترین

موبائل فون خریدنے سے پہلے یہ غلطی نہ کریں

16 جولائی , 2026
WhatsApp's new feature, now there is no need to give your number to anyone
تازہ ترین

واٹس ایپ کا نیا فیچر،اب کسی کو نمبر دینے کی ضرورت نہیں

30 جون , 2026
اگلی خبر
یکطرفہ ڈیل کا دور ختم ہو گیا ،باقر قالیباف

یکطرفہ ڈیل کا دور ختم ہو گیا ،باقر قالیباف

یہ بھی پڑھیں

فیول ریلیف اسکیم کے ذریعے دیا گیا ریلیف ناکافی ہے ،وفاقی وزیر مصدق ملک

فیول ریلیف اسکیم کے ذریعے دیا گیا ریلیف ناکافی ہے ،وفاقی وزیر مصدق ملک

15 ستمبر , 2026
اگست میں بجلی کے فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی، عوام کو 10 ارب روپے کا ریلیف ملا: اویس لغاری

اگست میں بجلی کے فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی، عوام کو 10 ارب روپے کا ریلیف ملا: اویس لغاری

15 ستمبر , 2026
خیبر پختونخوا اسمبلی ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے لاہور واقعے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

خیبر پختونخوا اسمبلی ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے لاہور واقعے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

15 ستمبر , 2026
What is happening in the universe Secrets revealed in 16 stunning space images from NASA.

کائنات میں کیا ہو رہا ہے؟ ناسا کی خلا کی 16 حیران کن تصاویر میں راز آشکار

15 ستمبر , 2026
Restrictions on greenhouse gases emitted from coal and gas-fired power plants in the US are lifted

امریکا میں کوئلے اور گیس سے چلنے والے بجلی گھروں سے خارج گرین ہاؤس گیسز پر پابندیاں ختم

15 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔