تہران (پاک ترک نیوز )ایران کے چیف مذاکرات کار اور پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کی جانب سے دوبارہ فوجی کارروائیوں پر ردعمل میں کہا کہ یکطرفہ ڈیل کا دور ختم ہو چکا۔
باقر قالیباف نے امریکا کیساتھ معاہدے کی شق بھی شیئرکردی۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں باقر قالیباف نے مزید لکھا کہ یا تو اپنے الفاظ پر قائم رہو یا پھر قیمت چکاؤ، اب حقیقت کا سامنا کرنے کا وقت آ رہا ہے۔
باقر قالیباف نے امریکا کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی شق نمبر پانچ کو بھی ہائی لائٹ کیا جس میں لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کمرشل جہازوں کے گزرنے کے حوالے سے انتظامات کرے گا۔












