اتوار , 19 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سوڈان میں قیامت خیز جنگ،والدین کے سامنے سینکڑوں بچے قتل، ہزاروں افراد محصور

6 مہینے پہلے
A A
سوڈان میں قیامت خیز جنگ،والدین کے سامنے سینکڑوں بچے قتل، ہزاروں افراد محصور
Share on Facebookwhatsapp

خرطوم(پاک ترک نیوز) سوڈان کے شہر الفاشر سے فرار ہونے والے عینی شاہدین کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے جنگجوؤں نے شہر پر قبضے کے دوران بچوں کو والدین کے سامنے قتل کیا، خاندانوں کو الگ کر دیا، اور شہریوں کو محفوظ علاقوں میں جانے سے روک دیا۔
الفاشر میں اجتماعی قتل عام، جنسی تشدد، لوٹ مار اور اغوا کے واقعات بدستور جاری ہیں۔ اقوامِ متحدہ نے بتایا کہ اب تک 65 ہزار سے زائد افراد شہر سے نکل چکے ہیں، لیکن دسیوں ہزار اب بھی محصور ہیں۔
جرمن سفارتکار جوہان ویڈیفل نے موجودہ صورتحال کو "قیامت خیز” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا انسانی بحران بنتا جا رہا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق جنگجوؤں نے عمر، نسل اور جنس کی بنیاد پر شہریوں کو الگ کیا، کئی افراد کو تاوان کے بدلے حراست میں رکھا گیا۔ رپورٹس کے مطابق صرف پچھلے چند دنوں میں سینکڑوں شہری مارے گئے، جب کہ بعض اندازوں کے مطابق 2 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوا ہے کہ الفاشر میں درجنوں مقامات پر اجتماعی قبریں اور لاشیں دیکھی گئی ہیں۔ ییل یونیورسٹی کے تحقیقاتی ادارے کے مطابق یہ قتل عام اب بھی جاری ہے۔
سوڈان میں جاری یہ خانہ جنگی اب ملک کو مشرقی اور مغربی حصوں میں تقسیم کر چکی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق جنگ کے نتیجے میں ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد بے گھر اور دسیوں ہزار ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ خوراک اور ادویات کی شدید قلت نے انسانی المیہ پیدا کر دیا ہے۔

موضوعات : khartoomsatelitesodan
ShareSend

متعلقہ خبریں

With whose help did Iran target US military bases, important revelations
تازہ ترین

ایران نے کس کی مدد سے امریکی فوجی اڈوں کا نشانہ بنایا ،اہم انکشافات

15 اپریل , 2026
China has developed a weapon that can destroy a satellite in one minute
تازہ ترین

چین نے ایک منٹ میں سیٹلائٹ کو تباہ کرنے والا ہتھیار تیار کرلیا

10 فروری , 2026
ایران نے تین مزید مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ روس سے خلا میں روانہ کردیئے
تازہ ترین

ایران نے تین مزید مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ روس سے خلا میں روانہ کردیئے

29 دسمبر , 2025
سپارکو اور این ٹی سی کے درمیان دور دراز علاقوں میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ فراہمی کا معاہدہ
تازہ ترین

سپارکو اور این ٹی سی کے درمیان دور دراز علاقوں میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ فراہمی کا معاہدہ

27 نومبر , 2025
سوڈان میں مسجد پر ڈرون حملہ، 70 سے زائد شہری جاں بحق
تازہ ترین

سوڈان میں مسجد پر ڈرون حملہ، 70 سے زائد شہری جاں بحق

20 ستمبر , 2025
حکومت کا سیٹلائٹ انٹرنیٹ کیلئے متعدد کمپنیوں سے رابطے کا فیصلہ
تازہ ترین

حکومت کا سیٹلائٹ انٹرنیٹ کیلئے متعدد کمپنیوں سے رابطے کا فیصلہ

13 جولائی , 2025
اگلی خبر
افغانستان بارے معاملات کا حل وہ حکومت جو عوام کی نمائندہ ہو: ترجمان پاک فوج

افغانستان بارے معاملات کا حل وہ حکومت جو عوام کی نمائندہ ہو: ترجمان پاک فوج

یہ بھی پڑھیں

آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر فائرنگ

آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر فائرنگ

18 اپریل , 2026
A journey to disconnect from the world and connect with the Lord

دنیا سے کٹ کر رب سے جڑنے کا سفر

18 اپریل , 2026
پاکستان سے حج آپریشن شروع

پاکستان سے حج آپریشن شروع

18 اپریل , 2026
S.M. Tanveer says $7 billion loss in exports this year

رواں برس برآمدات کی مد میں 7ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا ،ایس ایم تنویر

18 اپریل , 2026
Free electricity for officers cut off

افسروں کی مفت بجلی بند

18 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔