کراچی ( پاک ترک نیوز) سندھ حکومت نے یومِ اقبال کے موقع پر صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں پیر 9 نومبر 2026 کو تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمے کے انتظامی کنٹرول میں آنے والے تمام تعلیمی ادارے پیر کے روز بند رہیں گے اور تدریسی سرگرمیاں معطل ہوں گی۔یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے رواں سال 19 جنوری کو جاری کردہ سالانہ تعطیلات کے شیڈول میں بھی یومِ اقبال کو شامل کیا تھا۔
یومِ اقبال پیر کے روز ہے، اس لیے ہفتہ اور اتوار کو معمول کی ہفتہ وار تعطیل والے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور عملے کو 7 سے 9 نومبر تک مسلسل تین چھٹیاں ملیں گی۔












