پیر , 28 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں تاریخی نتائج آئیں گے: وزیراعظم

10 مہینے پہلے
A A
نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں تاریخی نتائج آئیں گے: وزیراعظم
Share on Facebookwhatsapp

گوجرانوالہ(پاک ترک نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے، نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں تاریخی نتائج آئیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں(ن) لیگ کانعرہ بلند ہوگا، نوازشریف کی قیادت میں پنجاب میں پہلی مرتبہ تعمیراتی سیاست کا آغاز ہوا، نوازشریف نے بطور وزیراعلیٰ اور وزیراعظم جو کام انجام دیے تاریخ ہمیشہ یاد رکھےگی۔
شہباز شریف نے کہا کہ آج آپ کے شہر میں جو منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تحفہ دیا ہے اس سے پوری ضلع کی تقدیر بدلے گی، اس منصوبے سے شہریوں کو بے پناہ سہولتیں میسر ہوں گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے بچے وقت پر سکول پہنچ سکیں گے، مزدور کارخانوں میں، وکلا عدالتوں میں پہنچ سکیں گے، غرض یہ کہ ماس ٹرانزٹ منصوبے سے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والا مستفید ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے لاہور میں دل کے امراض کا پہلا اسپتال تعمیرا کرایا اور عام آدمی کے لیے ترقیاتی منصوبے تعمیرا کرائے، نوازشریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔
شرکاء سے مخاطب ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ لاہور کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہوتا تھا مگر اسموگ میں آج کمی آئی ہے تو اس پر مریم نواز اور ان کی ٹیم کو شاباش ملنی چاہیے، یہ تمام کام کوئی چاہے بھی تو اس کو چھپا نہیں سکتا اور مخالف کو بھی ان کاموں کا اقرار کرنا پڑےگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی سرگرمیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، گجرات میں 30 ارب روپے کا بڑا منصوبہ زیرِ تکمیل ہے، جہاں نئی سیوریج لائنیں بچھائی جا رہی ہیں، جب کہ ایک لاکھ 20 ہزار گھروں کی تعمیر بھی جاری ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں میٹرو بس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات مل سکیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی تقریر میں اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کی بڑے پیمانے کی ترقیاتی تاریخ چاہے وہ ایٹمی پروگرام ہو یا موٹر ویز نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں رقم ہوئی، گزشتہ 4 سال میں جو لوگ حکومتی صفوں میں تھے، وہ ملک کے ڈیفالٹ ہونے کی پیشگوئیاں کرتے رہے مگر آج حقائق کچھ اور ہیں۔
انہوں نے خیبر پختونخوا کی سابقہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبے میں 12 سال کی مسلسل حکمرانی کے باوجود کوئی نمایاں ترقی نہیں دکھائی دیتی، کے پی کا پچھلا وزیراعلیٰ سیاسی محاذ آرائی میں مصروف رہتا تھا جبکہ موجودہ وزیراعلیٰ اکثر اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھا نظر آتا ہے۔

موضوعات : cmpunjabgujranawalamaryamnawazprimemnistershahbazhsiarf
ShareSend

متعلقہ خبریں

Decision to establish stroke centers in every division of Punjab
تازہ ترین

پنجاب کے ہر ڈویژن میں سٹروک سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ

28 ستمبر , 2026
Prime Minister concludes US visit, arrives in London.
تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ امریکا مکمل ،لندن پہنچ گئے

26 ستمبر , 2026
Eliminating violence, hatred, and extremism is essential for lasting peace, says the Chief Minister of Punjab.
تازہ ترین

پائیدار امن کے لیے تشدد، نفرت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

21 ستمبر , 2026
Maryam Nawaz has paid the Punjab government for the expenses of the official aircraft used for her London visit.
تازہ ترین

مریم نواز نے لندن دورے کے سرکاری طیارے کے اخراجات پنجاب حکومت کو ادا کردیئے

17 ستمبر , 2026
Sahiwal lawmakers meet Chief Minister Maryam Nawaz.
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز سے ساہیوال کے ارکان اسمبلی کی ملاقات

11 ستمبر , 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تکمیل پر شکر گزار
پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تکمیل پر شکر گزار

8 ستمبر , 2026
اگلی خبر
ایشز سیریز :انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ میں اننگز کی شکست کا خطرہ منڈلانے لگا

ایشز سیریز :انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ میں اننگز کی شکست کا خطرہ منڈلانے لگا

یہ بھی پڑھیں

Pakistan's JF-17 Thunder takes the world by storm

پاکستان کے جے ایف17تھنڈر کی دنیا میں دھوم

28 ستمبر , 2026
What kind of justice is it to strip away fundamental rights based on mere apprehensions — Salman Akram Raja

اندیشے کی بنیاد پر بنیادی حقوق چھیننا کہاں کا انصاف ہے، سلمان اکرم راجہ

28 ستمبر , 2026
Great news for people worried about high electricity bills

بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کے لیے بڑی خبر

28 ستمبر , 2026
5,000-year-old arrow recovered from Norway's snowy mountains.

ناروے کے برفانی پہاڑوں سے 5 ہزار سال پرانا تیر برآمد

28 ستمبر , 2026
Two giant pandas from China have arrived in the United States.

چین سے دو دیوہیکل پانڈا امریکا پہنچ گئے

28 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔