لاہور ( پاک ترک نیوز)مشرق وسطیٰ کی صورتحال فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے ۔
کراچی ایئرپورٹ سے سب سے زیادہ پروازیں متاثر ہوئیں۔ آج ملک کے بین الاقوامی 5 ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ کے مختلف ایئرپورٹس کی دو طرفہ 64پروازیں منسوخ کی گئیں۔
پی آئی اے، ایئربلو، ایئرعربیہ، ایران ایئر، قطر سمیت دیگر ایئرلائنز کی فلائٹس شامل ہیں۔کراچی ایئرپورٹ سے ابوظہبی ۔کویت جدہ دمام جدہ شارجہ مدینہ مسقط ریاض نجف بحرین , دبئی کی دو طرفہ 20 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
اسلام آباد ایئر پورٹ سے دوطرفہ 20پروازیں منسوخ ہوئیں جن میں شارجہ ابوظہبی دبئی بحرین ریاض دمام دوحہ کی پروازیں شامل ہیں ۔لاہور ایئرپورٹ پر مشرق وسطی کی پروازوں کے آپریشن میں دوطرفہ 6پروازیں منسوخ ہوئیں۔ پاکستان سے 35 دن کے دوران مشرق وسطیٰ کی مجموعی منسوخ پروازوں کی تعداد2706 ہوگئی۔












