کراچی ( پاک ترک نیوز) پاکستان میں سونا مزید مہنگا ہو گیا، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا ۔ فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ 24ہزار 236 روپے ہوگئی ۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار57 روپے اضافے سے 3لاکھ 63 ہزار 713 روپے کا ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں زلزلے کے جھٹکے
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 24 ڈالر اضافے سے 4018 ڈالر فی اونس ہے۔












