کراچی ( پاک ترک نیوز) سونے کی قیمت میں 2400 روپے فی تولہ کی کمی ہو گئی ۔سونے کی ایک تولہ قیمت 4لاکھ37ہزار436روپے ہو گئی،:دس گرام سونا 2058روپے کمی سے 3لاکھ75ہزار30روپے کا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں کمی
عالمی مارکیٹ میں 24ڈالر کمی کیساتھ فی اونس سونا4150ڈالر پر آگیا،چاندی کی ایک تولہ قیمت 37روپے گھٹ کر 6679روپے ہو گئی،دس گرام چاندی 31 روپے کمی سے 5726 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 62 ڈالر پر ٹریڈ کر رہی ہے۔












