لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور کے علاقے کاہنہ میں چودہ بچوں کی المناک موت سے علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی محلے کی آٹھ لڑکیاں اور چھ لڑکے شامل ہیں۔
چودہ میں سے نو بچوں کی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ تدفین کر دی گئی، سات بچوں کی رات کو اور دو کی صبح نماز جنازہ ادا کی گئی،نماز جنازہ میں اہل علاقہ اور عزیز و اقارب نے شرکت کی پانچ بچوں کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سے کوئٹہ جانے والے خاندان کا مبینہ آخری وی لاگ سوشل میڈیا پر تیزی وائرل
چھت گرنے سے چار زخمی طلبا طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیئے گئے، ایک طالب علم اور ٹیچر جنرل ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔












