ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

فرانسیسی صدر کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان، امریکا نے مخالفت کر دی

11 مہینے پہلے
A A
فرانسیسی صدر کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان، امریکا نے مخالفت کر دی
Share on Facebookwhatsapp

پیرس(پاک ترک نیوز ) فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں نے کہا ہے کہ فرانس رواں سال ستمبر میں فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لے گا جبکہ امریکا نے فرانسیسی صدر کے اعلان کی مخالفت کر دی۔
تفصیلات کےمطابق فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اس کا باضابطہ اعلان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کیا جائے گا، آج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ غزہ میں جنگ کا خاتمہ ہو اور شہری آبادی کو بچایا جائے۔
فرانسیسی صدر نے کہا کہ امن کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ ہمیں فوری جنگ بندی، تمام یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کے عوام کو بڑے پیمانے پر انسانی امداد پہنچانے کی ضرورت ہے۔
فلسطینی حکام نے فرانسیسی صدر میکرون کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ یہ اقدام اسرائیل میں حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد دہشت گردی کو سراہنے کے مترادف ہے۔
جی سیون بڑے صنعتی ممالک کا ایک گروپ ہے، جس میں فرانس کے ساتھ ساتھ امریکہ، برطانیہ، اٹلی، جرمنی، کینیڈا اور جاپان شامل ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے منصوبے کو مسترد کر دیا ہے، یہ لاپرواہی پر مبنی فیصلہ صرف حماس کے پراپیگنڈے کو تقویت دے گا اور اس سے امن کو دھچکا لگے گا۔
فرانسیسی صدر میکخواں نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے اپنے تاریخی عزم پر قائم رہتے ہوئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں حماس کو غیر مسلح کرنے اور غزہ کو محفوظ بنانے اور تعمیر نو کی بھی ضمانت دینی ہوگی۔
میکرون نے فلسطینی صدر محمود عباس کو ایک خط بھی ارسال کیا جس میں انھوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اپنے فیصلے کی تصدیق کی ہے۔
فرانسیسی صدر کے اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عباس کے نائب حسین الشیخ نے کہا کہ فرانس کا یہ فیصلہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور ہماری آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کی عکاسی کرتا ہے۔
نیتن یاہو نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ہم صدر میکخواں کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ان حالات میں ایک فلسطینی ریاست اسرائیل کو ختم کرنے کے لیے لانچ پیڈ ہوگی نہ کہ اس کے ساتھ امن سے رہنے کے لیے۔ واضح رہے کہ فلسطینی اسرائیل کے شانہ بشانہ ریاست کے خواہاں نہیں ہیں۔
حماس نے فرانس کے فیصلے کو درست سمت میں ایک مثبت قدم قرار دیا اور دنیا کے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ ’فرانس کی پیروی کریں۔
اس وقت فلسطینی ریاست کو اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے 140 سے زائد تسلیم کرتے ہیں لیکن اسرائیل کے سب سے بڑے حامی امریکہ اور برطانیہ سمیت اس کے اتحادیوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

موضوعات : americafrancegazaisrealpalstinetilaviv
ShareSend

متعلقہ خبریں

Donald Trump exposes India's trade duplicity
تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا تجارت میں دوغلا پن بے نقاب کر دیا

5 جون , 2026
Israel and Lebanon agree to ceasefire under US mediation
تازہ ترین

امریکی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق

4 جون , 2026
Talks with Iran are going well, says Donald Trump
اہم ترین

ایران کے ساتھ مذاکرات اچھے جا رہے ہیں ،ڈونلڈ ٹرمپ

4 جون , 2026
فرانس میں گدھوں کی مدد سے ذہنی مریضوں کا علاج
تازہ ترین

فرانس میں گدھوں کی مدد سے ذہنی مریضوں کا علاج

3 جون , 2026
Israeli aggression in Lebanon hinders Iran-US relations
تازہ ترین

لبنان میں اسرائیلی جارحیت ایران امریکا رابطوں میں رکاوٹ

2 جون , 2026
لبنان پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف یو این سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے ،فرانس
اہم ترین 3

لبنان پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف یو این سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے ،فرانس

31 مئی , 2026
اگلی خبر
فیلڈ مارشل کی چینی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، سٹریٹجک شراکت داری کا عزم

فیلڈ مارشل کی چینی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، سٹریٹجک شراکت داری کا عزم

یہ بھی پڑھیں

China's Zhang Yiming overtakes Mukesh Ambani to become Asia's second richest person

چین کے ژانگ یمنگ نے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا،ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے

6 جون , 2026
America and Iran attack each other again

امریکا ،ایران کے ایک دوسرے پر ایک بار پھر حملے

6 جون , 2026
Return of frozen assets a key condition for potential peace deal between US and Iran

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدہ،منجمد اثاثوں کی واپسی کلیدی شرط قرار

6 جون , 2026
Ireland bans entry of two Israeli ministers

اسرائیل کے 2اہم وزیروں کے آئر لینڈ داخلے پر پابندی

6 جون , 2026
Operation Blue Star completes 42 years, Sikh community still awaits justice

آپریشن بلیو سٹار کو 42 سال مکمل، سکھ برادری آج بھی انصاف کی منتظر

6 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔