لاہور(پاک ترک نیوز ) سابق کپتان مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائیلز کے ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے۔اس حوالے سے مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سودر پسچم رائیلز کا حصہ بننے پر بہت پُرجوش ہوں، نیپال میں کرکٹ کے حوالے سے بہت جوش پایا جاتا ہے، میں اس ماحول کا حصہ بننے کا منتظر ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے طبی ماہرین کی بیرونِ ملک روانگی میں اضافہ، تین سال میں 14 ہزار سے زائد ہیلتھ پروفیشنلز ملک چھوڑ گئے
نیپال پریمیئر لیگ 26 اکتوبر سے 21 نومبر تک ہو گی۔مصباح الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں، مصباح الحق حال ہی میں قومی سلیکشن کمیٹی سے الگ ہوئے ہیں۔












