جمعہ , 16 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

نیپال میں سیلاب، پگھلتے گلیشیئرز اور پرمافراسٹ سے ہمالیائی آبادیوں کو بڑھتے خطرات

2 مہینے پہلے
A A
نیپال میں سیلاب، پگھلتے گلیشیئرز اور پرمافراسٹ سے ہمالیائی آبادیوں کو بڑھتے خطرات
Share on Facebookwhatsapp

کھٹمنڈو (پاک ترک نیوز )نیپال میں تباہ کن سیلاب نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہمالیہ کے پہاڑی علاقوں کو درپیش خطرات کو نمایاں کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ہزاروں افراد تاحال لاپتا ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ درجنوں پل سیلابی ریلوں میں بہہ گئے جبکہ سڑکوں کے بڑے حصے تباہ ہونے سے دشوار گزار ہمالیائی علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ماہرین کے مطابق خطرہ صرف پگھلتے گلیشیئرز اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے تک محدود نہیں، بلکہ ہمالیہ کی زمین بھی موسمیاتی تبدیلی کے باعث غیر مستحکم ہو رہی ہے۔

یونیورسٹی آف ڈیٹن کے گلیشیئر ماہر اُمیش ہری تاشیا کا کہنا ہے کہ ہمالیہ میں ڈھلوانوں کا عدم استحکام، گلیشیائی جھیلوں اور بڑھتے درجہ حرارت کے باعث پہاڑی آبادیوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

ہمالیہ، قراقرم اور ہندوکش کے پہاڑی سلسلوں میں 55 ہزار سے زائد گلیشیئرز موجود ہیں، اسی وجہ سے اس خطے کو اکثر ’’تیسرا قطب‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ خطہ عالمی اوسط کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے گرم ہو رہا ہے، جس کے باعث گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں اور بڑی گلیشیائی جھیلیں وجود میں آ رہی ہیں۔

ان جھیلوں کے قدرتی بند کمزور ہوتے ہیں، جبکہ برفانی تودے یا چٹانیں جھیلوں میں گرنے سے اچانک سیلابی ریلا پیدا ہوسکتا ہے، جسے گلیشیائی جھیل کے پھٹنے سے آنے والا سیلاب کہا جاتا ہے۔

ماہرین نے ایک اور خطرے کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ ہمالیہ کے وسیع علاقوں میں پرمافراسٹ موجود ہے، یعنی ایسی زمین جس میں نمی اور برف سال بھر جمی رہتی ہے۔

درجہ حرارت بڑھنے سے یہ برف پگھل رہی ہے، جو پہاڑی چٹانوں اور مٹی کو جوڑے رکھنے والے قدرتی ’’گوند‘‘ کا کردار ادا کرتی ہے۔ اس کے پگھلنے سے لینڈ سلائیڈنگ، ملبے کے سیلاب اور برف و چٹانوں کے تودے گرنے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلی ہمالیہ کے قدرتی ماحول کے ساتھ ساتھ وہاں موجود آبادیوں، انفراسٹرکچر اور مستقبل میں انسانی رہائش کے لیے بھی ایک بڑا چیلنج بن رہی ہے۔

موضوعات : floodsHimalayan communitiesnepal
ShareSend

متعلقہ خبریں

Avalanche at Humling Base Camp in Nepal 4 dead, 12 missing.
تازہ ترین

نیپال میں ہملنگ بیس کیمپ پر برفانی تودہ، 4 افراد ہلاک، 12 لاپتا

29 ستمبر , 2026
نیپال اور تبت میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 543 تک پہنچ گئیں، 1500 سے زائد افراد لاپتہ
تازہ ترین

نیپال اور تبت میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 543 تک پہنچ گئیں، 1500 سے زائد افراد لاپتہ

28 اگست , 2026
Chief Minister Maryam Nawaz expresses grief over the loss of life and property caused by floods in Nepal.
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز کا نیپال میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس

28 اگست , 2026
Floods and landslides in Nepal and Tibet; 165 people dead.
تازہ ترین

نیپال اور تبت میں سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ، 165 افراد جاں بحق

27 اگست , 2026
اگلی خبر
گورنر کی ایچی سن کالج میں طلبہ قیادت کے لیے میرٹ پر مبنی قواعد بنانے کی ہدایت

گورنر کی ایچی سن کالج میں طلبہ قیادت کے لیے میرٹ پر مبنی قواعد بنانے کی ہدایت

یہ بھی پڑھیں

سینیٹ میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کی قرارداد پیش، اپوزیشن کا احتجاج

پارٹی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی

15 اکتوبر , 2026
بالی ووڈ اداکار عمران خان کا بھارت چھوڑنے کا نوٹس چیلنج کرنے کا فیصلہ

بالی ووڈ اداکار عمران خان کا بھارت چھوڑنے کا نوٹس چیلنج کرنے کا فیصلہ

15 اکتوبر , 2026
پشاور ،اسکول بلڈنگ سانحہ ،مالک نے بارشوں کو عمارت گرنے کی وجہ قرار دیدیا

پشاور ،اسکول بلڈنگ سانحہ ،مالک نے بارشوں کو عمارت گرنے کی وجہ قرار دیدیا

15 اکتوبر , 2026
اسرائیلی کے فلسطینیوں پر حملے ،مزید 4فلسطینی شہید ،9زخمی

اسرائیلی کے فلسطینیوں پر حملے ،مزید 4فلسطینی شہید ،9زخمی

15 اکتوبر , 2026
Cold drinks, energy drinks, vapes and cigarettes banned in educational institutions in Punjab

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کولڈ ڈرنکس، انرجی ڈرنکس، گولا گنڈا اور ویپ پر پابندی

15 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔