اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے گزشتہ دو سالوں کے دوران پاکستان آنے والے غیر ملکیوں سے متعلق خصوصی رپورٹ تیار کر لی ہے جو مربوط سرحدی نظام کے تحت ترتیب دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو سالوں کے دوران دس مختلف ممالک سے مجموعی طور پر چھتیس لاکھ اڑتیس ہزار چھ سو پینتالیس غیر ملکی پاکستان آئے۔
رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2024 کے دوران اٹھارہ لاکھ چوبیس ہزار آٹھ سو انتالیس جبکہ سال 2025 کے دوران اٹھارہ لاکھ تیرہ ہزار آٹھ سو چھ غیر ملکی پاکستان تشریف لائے۔
مخصوص ممالک کی تفصیل کے مطابق افغانستان سے پانچ لاکھ پچھتر ہزار چھ سو چوہتر اور امریکہ سے دو لاکھ اڑتالیس ہزار چھ سو پینسٹھ افراد پاکستان آئے۔
یہ بھی پڑھیں: بوئنگ کے نئے مسافر طیارے 737 میکس 10 کی منظوری
اسی طرح برطانیہ سے پانچ لاکھ چودہ ہزار، چین سے پچاسی ہزار اور کینیڈا سے ایک لاکھ سترہ ہزار سیاحوں نے پاکستان کا دورہ کیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ آسٹریلیا سے اٹھاون ہزار، جرمنی سے تینتالیس ہزار اور تھائی لینڈ سے پانچ ہزار سے زائد سیاح پاکستان آئے۔






