جمعرات , 23 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ڈیجیٹل دہشتگردی کیس: عادل راجہ سمیت اہم ملزمان کو عمر قید

4 مہینے پہلے
A A
ڈیجیٹل دہشتگردی کیس: عادل راجہ سمیت اہم ملزمان کو عمر قید
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد:(پاک ترک نیوز) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ریاستی اداروں کے خلاف منظم ڈیجیٹل دہشتگردی کے ایک انتہائی اہم اور حساس مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے، جسے حالیہ برسوں کے سخت ترین عدالتی فیصلوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
عدالت نے عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید، صابر شاکر اور معید پیرزادہ سمیت دیگر ملزمان کو دو، دو بار عمر قید کی سزا سنا دی، جبکہ مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 35 سال اضافی قید اور 15 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں ریاستی اداروں کے خلاف ڈیجیٹل دہشتگردی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے ٹرائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو سنگین جرائم کا مرتکب قرار دیا۔عدالت کے مطابق عادل راجہ، حیدر مہدی اور وجاہت سعید کو دو، دو مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی گئی، جبکہ صابر شاکر اور معید پیرزادہ کو بھی اسی نوعیت کی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان نے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت، اشتعال انگیزی اور عدم استحکام پھیلانے کی منظم کوشش کی۔دورانِ سماعت پراسیکیوشن کی جانب سے 24 گواہان عدالت میں پیش کیے گئے۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر ملزمان کی غیر موجودگی میں ٹرائل مکمل کیا، جس کی اجازت انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت دی جاتی ہے۔
پراسیکیوشن کی نمائندگی راجہ نوید حسین کیانی نے کی۔عدالتی فیصلے کے مطابق تھانہ آبپارہ کے مقدمے میں صابر شاکر، معید پیرزادہ اور سید اکبر حسین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، جبکہ تھانہ رمنا کے مقدمے میں شاہین صہبائی، حیدر مہدی اور وجاہت سعید کو سزا دی گئی۔سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ گلفام اشرف گورائیہ عدالت میں پیش ہوئے، جنہیں عدالت نے باضابطہ طور پر ملزمان کا وکیل مقرر کیا تھا۔
قانونی ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ ڈیجیٹل دہشتگردی کے خلاف ایک واضح اور سخت پیغام ہے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف منظم آن لائن مہمات کو قومی سلامتی کے تناظر میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ نہ صرف عدالتی تاریخ میں اہم حیثیت رکھتا ہے بلکہ مستقبل میں ایسے مقدمات کے لیے ایک مضبوط مثال بھی بنے گا۔

موضوعات : Adil RajaDigital Terrorism
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
امریکی ڈالر اور سعودی ریال کے مقابلے میں روپیہ کتنا مستحکم رہا ؟

امریکی ڈالر اور سعودی ریال کے مقابلے میں روپیہ کتنا مستحکم رہا ؟

یہ بھی پڑھیں

ایران کا امریکی حملوں میں 5عرب ریاستوں کی سرزمین کےاستعمال پر احتجاج

ایران کا امریکی حملوں میں 5عرب ریاستوں کی سرزمین کےاستعمال پر احتجاج

23 اپریل , 2026
بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ

23 اپریل , 2026
بھارتی اداکارہ دیویانکا سروہی کی موت کیسے ہوئی؟

بھارتی اداکارہ دیویانکا سروہی کی موت کیسے ہوئی؟

23 اپریل , 2026
راولپنڈیز کے بولر نسیم شاہ انجرڈ ہو گئے

راولپنڈیز کے بولر نسیم شاہ انجرڈ ہو گئے

23 اپریل , 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز سےبرطانوی نژاد پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان کی ملاقات

وزیراعلیٰ مریم نواز سےبرطانوی نژاد پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان کی ملاقات

23 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔