جمعرات , 24 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

برج خلیفہ کا ریکارڈ خطرے میں،سعودی عرب میں ایک کلومیٹر بلند ٹاور کی تیاری

2 مہینے پہلے
A A
Burj Khalifa's record at risk; construction of a one-kilometer-tall tower underway in Saudi Arabia.
Share on Facebookwhatsapp

دنیا کی سب سے بلند عمارت کا تاج اب دبئی سے چھننے والا ہے۔ سعودی عرب میں زیرِ تعمیر ایک ایسا فلک بوس ٹاور تیزی سے آسمان کی طرف بڑھ رہا ہے جو مکمل ہونے پر نہ صرف برج خلیفہ کو پیچھے چھوڑ دے گا بلکہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ایک عمارت ایک کلومیٹر کی بلندی کو بھی عبور کر جائے گی۔ انجینئرنگ کا یہ شاہکار اب اپنے سفر کا اہم سنگِ میل عبور کر چکا ہے۔

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں زیرِ تعمیر جے ای سی ٹاور یا جدہ ٹاور کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔

ٹاور کی موجودہ بلندی 430 میٹر تک پہنچ چکی ہے، جبکہ اسے دنیا کی بلند ترین عمارت بننے کے لیے مزید تقریباً 570 میٹر بلند کیا جانا باقی ہے۔

اب تک عمارت کی 107 منزلیں مکمل ہو چکی ہیں، جس کے بعد یہ دنیا کی چند ایسی عمارتوں میں شامل ہوگئی ہے جنہوں نے سو سے زائد منزلوں کا ہندسہ عبور کیا ہے۔

یہ عظیم منصوبہ اسی عالمی شہرت یافتہ ماہرِ تعمیرات ایڈرین اسمتھ نے ڈیزائن کیا ہے، جنہوں نے دبئی کے برج خلیفہ کا بھی ڈیزائن تیار کیا تھا۔

برج خلیفہ اس وقت 828 میٹر کی بلندی کے ساتھ دنیا کی سب سے اونچی عمارت ہے، لیکن جدہ ٹاور اس سے بھی کہیں بلند ہو کر ایک ہزار میٹر یعنی ایک کلومیٹر کی بلندی حاصل کرے گا۔

نچلی منزلوں پر جدید دفاتر قائم کیے جائیں گے، جبکہ اس کے اوپر 200 کمروں پر مشتمل لگژری ہوٹل بنایا جائے گا۔

بلند منزلوں پر پرتعیش رہائشی اپارٹمنٹس، اسکائی لابی، شاندار رہائش گاہیں، دنیا کے بلند ترین نظارے دیکھنے کے لیے آبزرویشن ڈیکس اور ہیلی کاپٹر لینڈنگ پیڈ بھی تعمیر کیا جائے گا۔

انجینئرز کے مطابق ایک کلومیٹر بلند عمارت تعمیر کرنا دنیا کے مشکل ترین انجینئرنگ منصوبوں میں شمار ہوتا ہے۔

اتنی بلندی پر تیز ہواؤں کا دباؤ، عمارت کی لرزش، وزن کی تقسیم اور مضبوط بنیادیں سب سے بڑے چیلنج تھے۔

ماہرین نے جدید کمپیوٹر ماڈلز، ونڈ ٹنل ٹیسٹ اور جدید تعمیراتی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسا مضبوط ڈھانچہ تیار کیا ہے جو شدید موسمی حالات کا بھی مقابلہ کر سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مکہ مکرمہ میں تاریخی دفاعی معاہدہ، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ ایک پیج پر

دلچسپ بات یہ ہے کہ سعودی عرب کے کئی بڑے میگا منصوبے، جیسے دی لائن اور المکعب، مختلف مشکلات کا شکار رہے، مگر جدہ ٹاور کی تعمیر مسلسل تیزی سے جاری ہے۔

حکام کے مطابق اس منصوبے کو 2028 میں مکمل کیے جانے کی توقع ہے۔

جب جدہ ٹاور مکمل ہوگا تو یہ صرف دنیا کی بلند ترین عمارت نہیں بلکہ انسانی انجینئرنگ، تعمیراتی مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی ایک نئی علامت ہوگا۔ ایک کلومیٹر بلند یہ شاہکار نہ صرف سعودی عرب کی پہچان بنے گا بلکہ عالمی تعمیراتی تاریخ میں ایک نیا باب بھی رقم کرے گا۔

موضوعات : #worldsaudiarbiatallesttoweruae
ShareSend

متعلقہ خبریں

امارات کی ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کرانے کی پیش کش
اہم ترین 3

امارات کی ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کرانے کی پیش کش

21 ستمبر , 2026
Warning of potential danger issued for seven cities in Saudi Arabia; announcement made shortly after that the threat had passed.
تازہ ترین

سعودی عرب کے 7 شہروں میں ممکنہ خطرے کی وارننگ، کچھ دیر بعد خطرہ ٹلنے کا اعلان

19 ستمبر , 2026
Booking for 11,600 private Hajj pilgrims completed via the Hajj portal.
تازہ ترین

حج پورٹل کے ذریعے 11 ہزار 600 نجی عازمین کی بکنگ مکمل

16 ستمبر , 2026
Houthi missile and drone attacks on Saudi Arabia; 13 civilians injured.
تازہ ترین

سعودی عرب پر حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 13 شہری زخمی

15 ستمبر , 2026
Polio, meningitis and influenza vaccines mandatory for Umrah pilgrims, only one center in Lahore, rush of pilgrims
تازہ ترین

عمرہ زائرین کے لیے پولیو، گردن توڑ بخار اور انفلوئنزا کی ویکسین لازمی،لاہور میں صرف ایک مرکز ،زائرین کا رش

14 ستمبر , 2026
Pakistan strongly condemns drone attacks on oil pipelines in Saudi Arabia.
تازہ ترین

پاکستان کی سعودی عرب میں تیل کی پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت

12 ستمبر , 2026
اگلی خبر
وزیراعظم سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیں

ایران فوجی طاقت کے دباؤ میں ہتھیار نہیں ڈالے گا، ایرانی صدر کا جنرل اسمبلی سے خطاب

ایران فوجی طاقت کے دباؤ میں ہتھیار نہیں ڈالے گا، ایرانی صدر کا جنرل اسمبلی سے خطاب

23 ستمبر , 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،19دہشت گرد ہلاک ،صوبیدار شہید

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،19دہشت گرد ہلاک ،صوبیدار شہید

23 ستمبر , 2026
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا سادہ لباس افراد پر کارکنوں کو ہراساں کرنے کا الزام

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا سادہ لباس افراد پر کارکنوں کو ہراساں کرنے کا الزام

23 ستمبر , 2026
پنجاب حکومت کی وفاق سے موبائل ،انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی درخواست

پنجاب حکومت کی وفاق سے موبائل ،انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی درخواست

23 ستمبر , 2026
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

23 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔