پیر , 14 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بجٹ میں ریلیف یا نئی آزمائش

3 مہینے پہلے
A A
Budget relief or new trial
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) کیا مہنگائی کے ستائے عوام کو آخرکار ریلیف مل گیا؟ کیا تنخواہ دار طبقے کی برسوں پرانی شکایات دور ہو جائیں گی؟ حکومت نے 18 ہزار 771 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا، جس میں ایک طرف ریلیف کے دعوے ہیں تو دوسری جانب محصولات کا بڑا ہدف بھی رکھا گیا۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ، جبکہ کم از کم اجرت میں 10 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ اضافہ بڑھتی مہنگائی کا بوجھ کم کر سکے گا؟

تنخواہ دار طبقے کے لیے سب سے بڑی خبر 9 فیصد سرچارج کا خاتمہ ہے۔ حکومت نے مختلف آمدنی کے سلیبز میں ٹیکس کی شرح بھی کم کر دی ہے۔6 لاکھ سالانہ آمدن پر زیرو ٹیکس اور 12 لاکھ روپے آمدن پر 1 فیصد ٹیکس ہو گا،12 لاکھ سے زائد اور 22 لاکھ روپے آمدن تک 11 فیصد انکم ٹیکس عائد ہو گا۔

22 لاکھ سے زائد اور 32 لاکھ روپے آمدن تک 20 فیصد انکم ٹیکس عائد ہو گا،32 لاکھ سے زائد اور 41 لاکھ روپے آمدن تک 25 فیصد انکم ٹیکس لیا جائے گا۔اِسی طرح41 لاکھ روپے سے زائد اور 56 لاکھ سالانہ آمدن پر 29 فیصد انکم ٹیکس عائد ہو گا۔

سو سے زائد اقسام کے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی ختم کر دی گئی، الیکٹرک موٹرسائیکل، رکشوں، گاڑیوں، بسوں پر موجودہ رعایت برقرار ہے، درآمد الیکٹرک ٹرکوں پر سیلزٹیکس کی شرح ایک فیصد کم ہوگی۔

جائیداد کے شعبے کے لیے بھی بڑی خوشخبری دی گئی ہے۔ خرید و فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس میں نمایاں کمی کی تجویز سامنے آئی ہے۔ کیا اس فیصلے سے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں نئی جان آئے گی یا سرمایہ کار ابھی مزید انتظار کریں گے؟

چھوٹے دکاندار بھی اب ٹیکس نیٹ میں مزید مضبوطی سے شامل کیے جا رہے ہیں۔ ایک کروڑ روپے تک سالانہ فروخت رکھنے والے کاروباروں پر ایک فیصد فکسڈ ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومت اسے دستاویزی معیشت کی طرف قدم قرار دے رہی ہے، جبکہ بعض تاجر حلقے اسے اضافی بوجھ سمجھ رہے ہیں۔

فائلرز کے لئے جائیداد کی خریدوفروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کر دی گئی ۔ فائلر کے لئے جائیداد کی فروخت پر ٹیکس ساڑھے پانچ فیصد سے کم کرکے 2.75فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے فائلر کے لئے جائیداد کی خریداری پر ٹیکس 2.5سے کم کرکے 1.25فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

برآمدی شعبے اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے مراعات کا سلسلہ برقرار رکھا گیا ہے۔ سو سے زائد خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی ختم کر دی گئی، جبکہ الیکٹرک ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے مزید سہولتیں دی گئی ہیں۔

بجٹ میں دفاع کے لیے 3 ہزار ارب روپے مختص کیے گئے ، جبکہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے 3 ہزار 675 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ ترقیاتی اخراجات معیشت کو نئی رفتار دے سکیں گے؟

حکومت نے سپر ٹیکس میں بھی نرمی کا اعلان کیا ہے۔ بڑی کمپنیوں کے لیے ٹیکس بوجھ کم کیا جا رہا ہے تاکہ سرمایہ کاری کو فروغ ملے، مگر ناقدین پوچھ رہے ہیں کہ کیا اس کا فائدہ عام آدمی تک بھی پہنچے گا؟

ریلیف کے دعوے، ٹیکس اصلاحات، ترقیاتی منصوبے اور محصولات کے بلند اہداف۔ بجٹ 2026-27 کئی سوالات چھوڑ گیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ بجٹ واقعی عوام کے لیے آسانیاں لاتا ہے یا آنے والے مہینوں میں نئی بحثوں اور چیلنجز کا سبب بنتا ہے۔

موضوعات : #budgetreleiftax
ShareSend

متعلقہ خبریں

Tax evasion of Rs 1,120 billion Investigations launched against over 500 companies.
تازہ ترین

1120 ارب کی ٹیکس چوری ، 500 سے زائد کمپنیوں کے خلاف تحقیقات شروع

10 ستمبر , 2026
Super tax adjustment declared legal; Islamabad High Court's verdict set aside.
تازہ ترین

سپر ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ قانونی قرار، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم

17 اگست , 2026
Property Tax Self-Assessment Scheme Introduced in Punjab
تازہ ترین

پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس سیلف اسسمنٹ اسکیم متعارف

3 اگست , 2026
Great convenience for those filing tax returns for the first time
تازہ ترین

پہلی بار ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے والوں کے لیے بڑی سہولت

28 جولائی , 2026
لیوی بھتہ اور جگا ٹیکس ہے ،پٹرول سستا کرو،حافظ نعیم الرحمان
پاکستان

لیوی بھتہ اور جگا ٹیکس ہے ،پٹرول سستا کرو،حافظ نعیم الرحمان

25 جولائی , 2026
No fake receipts, real taxes, tighter cordon around tax evaders in Punjab
اہم ترین 3

جعلی رسید نہیں ،اصل ٹیکس ،پنجاب میں ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ

23 جون , 2026
اگلی خبر
US, Iran deal finalised

امریکا ،ایران ڈیل فائنل

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں ٹیلیفونک رابطہ

13 ستمبر , 2026
پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ،5یا زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی

پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ،5یا زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی

13 ستمبر , 2026
موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑیوں کے صارفین کے لیے پیٹرول پر بڑا ریلیف

موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑیوں کے صارفین کے لیے پیٹرول پر بڑا ریلیف

13 ستمبر , 2026
Jupiter's moon Europa has twice as much water under its oceans as Earth's

مشتری کے چاند یوروپا کے نیچے زمین کے سمندروں سے دوگنا پانی

13 ستمبر , 2026
Hundreds of earthquakes discovered under Antarctica's glacier, scientists are also worried

انٹارکٹیکا کے گلیشیئر کے نیچے سینکڑوں زلزلے دریافت، سائنسدان بھی پریشان

13 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔