اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وفاقی بجٹ میں چھوٹے دکانداروں پر فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، سالانہ کروڑ روپے یا اس سے کم کی سیل پر دکاندار ایک فیصد ٹیکس ادا کریں گے۔
فائلرز کے لئے جائیداد کی خریدوفروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کر دی گئی، فائلر کے لئے جائیداد کی فروخت پر ٹیکس ساڑھے پانچ فیصد سے کم کرکے 2.75فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، فائلر کے لئے جائیداد کی خریداری پر ٹیکس 2.5سے کم کرکے 1.25فیصد کرنے کی تجویز ہے۔
بجٹ میں برآمدی شعبے کے لئے ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے، 100سے زائد اقسام کے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی ختم کر دی گئی، الیکٹرک موٹرسائیکل، رکشوں، گاڑیوں، بسوں پر موجودہ رعایت برقرار ہے، درآمد الیکٹرک ٹرکوں پر سیلزٹیکس کی شرح ایک فیصد کم ہوگی۔












