جمعرات , 17 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

یورپ میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک میں تیزی، حکومتوں پر دباؤ بڑھنے لگا

7 مہینے پہلے
A A
یورپ میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک میں تیزی، حکومتوں پر دباؤ بڑھنے لگا
Share on Facebookwhatsapp

ڈبلن: (پاک ترک نیوز) یورپ بھر میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک تیزی سے پھیل رہی ہے، جہاں ایک آئرش سپر مارکیٹ کے ملازم کے انفرادی اقدام سے شروع ہونے والا احتجاج اب یونینز، طلبہ، سیاسی جماعتوں اور حکومتوں تک جا پہنچا ہے۔
آئرلینڈ کے ایک ساحلی شہر میں ایک سپر مارکیٹ ملازم نے غزہ کی تباہی کی تصاویر دیکھنے کے بعد خاموشی سے گاہکوں کو بتانا شروع کیا کہ کچھ پھل اور سبزیاں اسرائیل سے درآمد شدہ ہیں، اور بعد ازاں اس نے انہیں اسکین کرنے سے انکار کر دیا۔
اس اقدام پر سپر مارکیٹ نے اسے معطل کر دیا، تاہم عوامی احتجاج اور یونین کے دباؤ کے بعد اسے بحال کر کے ایسے شعبے میں منتقل کر دیا گیا جہاں اسے اسرائیلی مصنوعات سے واسطہ نہ پڑے۔
یورپ میں مزدور تنظیمیں آئرلینڈ، برطانیہ اور ناروے میں قراردادیں منظور کر چکی ہیں کہ کارکنوں کو اسرائیلی اشیاء ہینڈل کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔
برطانیہ کی کوآپ اور اٹلی کی کوپ الیانزا 3.0 جیسی ریٹیل چینز نے بھی احتجاجاً کچھ اسرائیلی مصنوعات ہٹا دی ہیں۔
یہ تحریک 1984 ء کی اس تاریخی مثال سے جوڑی جا رہی ہے جب آئرلینڈ کے ڈن اسٹورز کے کارکنوں نے جنوبی افریقا کی نسل پرستانہ حکومت کے خلاف 3سال تک سامان ہینڈل کرنے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد آئرلینڈ نے اس کے ساتھ تجارت پر پابندی لگا دی تھی۔
فلسطینیوں کی حمایت میں قائم بی ڈی ایس تحریک حکومتوں، بینکوں، یونیورسٹیوں اور پنشن فنڈز پر دباؤ بڑھا رہی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ معاشی تعلقات ختم کریں۔
اس دباؤ کے نتیجے میں اسپین اور سلووینیا غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے آنے والی مصنوعات پر پابندی لگا چکے ہیں، جبکہ آئرلینڈ بھی مقبوضہ علاقوں سے تجارت روکنے کا بل آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کے حامی عالمی ادارے اور لابیاں ان اقدامات کی مخالفت کر رہی ہیں اور اسے یہودی مخالف مہم قرار دے رہی ہیں۔
جرمنی کی پارلیمنٹ پہلے ہی بی ڈی ایس کو یہودیت دشمن قرار دے چکی ہے، جبکہ برطانیہ میں بھی ایسے قوانین لانے کی کوشش ہوئی جو مقامی اداروں کو بائیکاٹ سے روک سکیں۔
لیک ہونے والی دستاویزات کے مطابق اسرائیل نے یورپ میں بائیکاٹ تحریک کی نگرانی اور اس کے خلاف قانونی اقدامات کے لیے خفیہ پروگرام بھی شروع کیا تھا۔
ماہرین کے مطابق یہ معاملہ اب صرف عوامی احتجاج نہیں رہا بلکہ یورپ کی پالیسی سازی اور عالمی سفارت کاری پر اثر انداز ہونے لگا ہے۔

موضوعات : Boycotteuropeisrael
ShareSend

متعلقہ خبریں

Saudi Arabia halts oil supplies to Europe
تازہ ترین

سعودی عرب نے یورپ کو تیل کی سپلائی روک دی

16 ستمبر , 2026
اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی
اہم ترین 2

اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی

5 ستمبر , 2026
ترکیہ اور اسرائیل میں علاقائی اثر و رسوخ کی دوڑ، کشیدگی میں اضافہ
تازہ ترین

ترکیہ اور اسرائیل میں علاقائی اثر و رسوخ کی دوڑ، کشیدگی میں اضافہ

30 اگست , 2026
ایران کا یورپ میں موجود امریکی فوجی اثاثوں پر حملے کرنے پر غور
اہم ترین 2

ایران کا یورپ میں موجود امریکی فوجی اثاثوں پر حملے کرنے پر غور

19 اگست , 2026
Airbus's major initiative to tackle wildfires in Europe
تازہ ترین

یورپ میں جنگلاتی آگ سے نمٹنے کے لیے ایئربس کا بڑا اقدام

31 جولائی , 2026
China imposes export restrictions on 14 European companies.
تازہ ترین

چین کی 14 یورپی کمپنیوں پر برآمدی پابندی

26 جولائی , 2026
اگلی خبر
China's dominance in the sea, the new superpower, the secret deadly power of submarines

سمندر میں چین کا راج، نئی سپر پاور،آبدوزوں کی خفیہ مہلک طاقت

یہ بھی پڑھیں

The Russian President's security cordon—keeping an eye on everything Why doesn't Putin use a smartphone

روسی صدر کا سکیورٹی حصار،ہرچیز پرنظرپیوٹن سمارٹ فون کیوں استعمال نہیں کرتے؟

17 ستمبر , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif departs for a visit to the UK.

وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے دورے پر روانہ

17 ستمبر , 2026
Seizure of containers in Islamabad and Rawalpindi; transporters demand immediate release of vehicles.

اسلام آباد اور راولپنڈی میں کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ، ٹرانسپورٹرز کا گاڑیاں فوری چھوڑنے کا مطالبہ

17 ستمبر , 2026
60% of Pakistani citizens dissatisfied with education system

پاکستان کے 60 فیصد شہری تعلیمی نظام سے غیر مطمئن

17 ستمبر , 2026
Women's Asian Games Pakistan defeats Thailand.

ویمنز ایشیا گیمز ،پاکستان نے تھائی لینڈ کو شکست دیدی

17 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔