مقبوضہ بیت المقدس ( پاک ترک نیوز) اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ پڑھے پر پابندی لگا دی۔
اسرائیلی حکام کے مطابق ایران کی طرف سے جوابی حملوں کے خطرے کے پیش نظر پابندی لگائی گئی ہے ۔
اولڈ سٹی میں تمام مقدس مقامات بند رہیں گے ۔کسی بھی مذہب کے عبادت گزاروں یا زائرین کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔
مسجد اقصیٰ کے سینئر امام شیخ عکرمہ صبری نے اسرائیلی فیصلہ مسترد کر دیا ،کہا مسجد اقصیٰ میں نماز پر پابندی بلا جواز ہے۔












