منگل , 21 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

آسٹریلیا کا انقلابی فیصلہ، 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا مکمل بند کردیا

5 مہینے پہلے
A A
آسٹریلیا کا انقلابی فیصلہ، 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا مکمل بند کردیا
Share on Facebookwhatsapp

کینبرا (پاک ترک نیوز) آسٹریلیا نے بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر نئی پابندی نافذ کرتے ہوئے خود کو مصنوعی ذہانت کے دور کا پہلا ملک بنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئے قانون کے تحت 10 دسمبر سے میٹا، ٹک ٹاک اور یوٹیوب سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اس بات کے پابند ہوں گے کہ 16 سال سے کم عمر بچے ان پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹس نہ بنا سکیں۔
آسٹریلوی حکومت نے ذمہ داری والدین کے بجائے براہِ راست سوشل میڈیا کمپنیوں پر عائد کی ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے بھی مقرر کیے گئے ہیں۔
حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بچوں کو اُن نقصان دہ الگورتھمز اور مواد سے بچانے کے لیے ضروری ہے جو اُن کی ذہنی صحت پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔
زیادہ تر بالغ آسٹریلوی شہری اس پابندی کے حامی ہیں، تاہم بعض ماہرین کے مطابق سوشل میڈیا پر پابندی بچوں کو انٹرنیٹ کے غیر منظم اور خطرناک گوشوں کی طرف دھکیل سکتی ہے۔
امریکی سرجن جنرل سمیت متعدد ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کم عمری میں سوشل میڈیا کا مسلسل استعمال نوجوان دماغ کے اُن حصوں کو متاثر کرسکتا ہے جو سیکھنے، جذباتی توازن اور سماجی رویوں کو کنٹرول کرتے ہیں۔
یہ قانون آسٹریلیا کی اعلیٰ عدالت میں دو 15 سالہ بچوں نے چیلنج بھی کیا ہے، جن کا مؤقف ہے کہ پابندی ان کے آزادانہ اظہار اور سیاسی معلومات تک رسائی کے حق کو محدود کرتی ہے۔ تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ وہ دباؤ میں نہیں آئے گی اور بچوں کی حفاظت کے لیے اپنی پالیسی برقرار رکھے گی۔
حکومت نے سوشل میڈیا کمپنیوں کو سخت ریگولیٹری ہدایات بھی جاری کر دی ہیں، جن کے تحت پلیٹ فارمز کو لازمی طور پر کم عمر صارفین کی نشاندہی، ان کے اکاؤنٹس کو غیر فعال کرنے، دوبارہ رجسٹریشن روکنے اور موثر شکایتی نظام فراہم کرنے جیسے اقدامات کرنا ہوں گے۔

موضوعات : austrliasocialmdeiaunder16
ShareSend

متعلقہ خبریں

Consultations between both boards for Australian cricket team's tour of Pakistan
تازہ ترین

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کیلئے دونوں بورڈ میں مشاورت

17 اپریل , 2026
T20 World Cup Australia and Ireland out of the event, Zimbabwe reaches the Super Eight
تازہ ترین

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلیا اور آئرلینڈ ایونٹ سے باہر، زمبابوے سپر ایٹ میں پہنچ گیا

17 فروری , 2026
Demand for Chinese-made vehicles in Australia increases sharply
تازہ ترین

آسٹریلیا میں چینی ساختہ گاڑیوں کی ڈیمانڈ میں ہوشربا اضافہ

27 جنوری , 2026
Australia announces 17-member squad for Pakistan tour
تازہ ترین

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے 17رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا

19 جنوری , 2026
ایشز باکسنگ ڈے ٹیسٹ ،آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان ،کپتان اور دو اہم کھلاڑی آئوٹ
تازہ ترین

ایشز باکسنگ ڈے ٹیسٹ ،آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان ،کپتان اور دو اہم کھلاڑی آئوٹ

23 دسمبر , 2025
سڈنی حملہ آور ساجد اکرم کا بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن میں ’ملٹری ٹریننگ‘ لینے کا انکشاف
تازہ ترین

سڈنی حملہ آور ساجد اکرم کا بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن میں ’ملٹری ٹریننگ‘ لینے کا انکشاف

16 دسمبر , 2025
اگلی خبر
آئی ایم ایف سے سٹاف لیول ایگریمنٹ ہوچکا ہے: وزیر خزانہ

آئی ایم ایف سے سٹاف لیول ایگریمنٹ ہوچکا ہے: وزیر خزانہ

یہ بھی پڑھیں

PSL 11, Lahore Qalandars continue batting against Gladiators

پی ایس ایل 11، لاہور قلندرز کی گلیڈی ایٹرز کیخلاف بیٹنگ جاری

21 اپریل , 2026
Indian Chief of Defense Staff admits worst defeat in Operation Sindoor

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کاآپریشن سندور میں بدترین شکست کااعتراف

21 اپریل , 2026
Big news about government employee salaries

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بارے میں بڑی خبر

21 اپریل , 2026
Chinese Ambassador meets Ishaq Dar

اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات

21 اپریل , 2026
Trump's warning, Iran's denial, region in danger again

ٹرمپ کی وارننگ ،ایران کا انکار،خطہ پھر خطرہ میں

21 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔