دبئی(پاک ترک نیوز)آئی سی سی نے ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کے میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔ ٹورنامنٹ 12 سے 25 نومبر تک متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان میں کھیلا جائے گا۔
گروپ بی میں شامل پاکستان ویمنز ٹیم اپنے پہلے میچ میں 12 نومبر کو بنگلہ دیش کا سامنا کرے گی۔
قومی ٹیم 13 نومبر کو تھائی لینڈ، 15 نومبر کو نیدرلینڈز جبکہ 16 نومبر کو زمبابوے کے خلاف میدان میں اترے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان آب زم زم سے دھلے ہوئے نہیں ،میرا منہ نہ کھلوائیں ،خواجہ آصف
ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر دس ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ہر گروپ کی سرفہرست تین ٹیمیں سپر سکس مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی 25 نومبر تک جاری رہے گی۔






