بدھ , 4 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایشین کرکٹ کونسل کے انتخابات ، پاکستانی پینل نے بھارتی پینل کو شکست دیدی

2 مہینے پہلے
A A
ایشین کرکٹ کونسل کے انتخابات ، پاکستانی پینل نے بھارتی پینل کو شکست دیدی
Share on Facebookwhatsapp

دبئی (پاک ترک نیوز )ایشین کرکٹ کونسل کے انتخابات میں پاکستانی پینل نے بھارتی پینل کو شکست دیدی ۔ایشین کرکٹ کونسل کے انتخابات میں پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے بھارتی حمایت یافتہ پینل کو شکست دے دی۔

پاکستان کے حمایت یافتہ پینلز کے تینوں امیدوار کامیاب ہوئے، اجلاس میں اے سی سی کے دیگر ایجنڈے پر بھی بحث ہوئی۔

بنکاک میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ جنرل اجلاس میں اے سی سی بورڈ میں ڈائریکٹرز کی تین نشستوں کے لیے انتخابات ہوئے، جس میں پاکستان اور بھارت کے حمایت یافتہ پینلز آمنے سامنے تھے۔
ذرائع کے مطابق کانٹے کے مقابلے کے بعد پاکستان کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب رہے جب کہ بھارتی حمایت یافتہ پینل کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق اے سی سی صدر محسن نقوی کی قیادت میں پاکستان کے حمایت یافتہ پینل میں قطر، سنگاپور اور مالدیپ کے نمائندے شامل تھے، جنہوں نے کامیابی حاصل کی۔

اے سی سی کے قیام کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے تینوں نشستیں حاصل کی ہیں، اجلاس میں بھارت کی نمائندگی راجیو شکلا نے کی۔

ذرائع کے مطابق اس تاریخی کامیابی کو صدر اے سی سی محسن نقوی کی بڑی کامیابی اور ایشین کرکٹ کونسل میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا اہم مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

سالانہ جنرل اجلاس میں انتخابات کے علاوہ دیگر اہم امور بھی زیر بحث آئے۔

ذرائع کے مطابق اگلے سال بنگلا دیش میں ہونے والے ایشیا کپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، جس میں تین وینیوز سلہٹ، میرپور اور چٹوگرام کی تجویز دی گئی، جب کہ ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ بجٹ پر بھی بحث ہوئی۔

اجلاس میں دبئی میں ہونے والے ویمنز ایشیا کپ کی تیاریوں اور انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

موضوعات : Asian Cricket CouncilelectionsIndian panelPakistani panel
ShareSend

متعلقہ خبریں

Major political blow to Trump in US midterm elections
تازہ ترین

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ٹرمپ کو بڑا سیاسی دھچکا

4 نومبر , 2026
اگلی خبر
فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران پہنچیں گے،ایرانی میڈیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران پہنچیں گے،ایرانی میڈیا

یہ بھی پڑھیں

Successful test of a 330-ton magnet for the world's largest fusion reactor

دنیا کے سب سے بڑے فیوژن ری ایکٹر کے لیے 330 ٹن وزنی مقناطیس کا کامیاب تجربہ

4 نومبر , 2026
Maulana Fazlur Rehman's son Asad Mahmood summoned by NAB on November 10

مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اسعد محمود کی 10نومبر کو نیب میں طلبی

4 نومبر , 2026
US Midterm Elections: Democrats Return to Texas After 30 Years

امریکی مڈٹرم انتخابات، ٹیکساس میں 30 سال بعد ڈیموکریٹس کی واپسی

4 نومبر , 2026
Trump attributed the Republicans' failure in the midterm elections to the Iran war.

ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکنز کی ناکامی کی وجہ ایران جنگ کو قرار دے دیا

4 نومبر , 2026
Pakistan decides to prepare a 'fast track' for the Test series against Sri Lanka.

پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے فاسٹ ٹریک تیارکرنے کا فیصلہ

4 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔