کراچی ( پاک ترک نیوز) خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے جنوبی کوریا کی نئی وزیراعظم ہان سیونگ سوک کو مبارکباد دی ہے ،کہتی ہیں ہان سیونگ سوک کی تقرری خواتین کی قیادت کیلئے اہم سنگ میل ہے۔
آصفہ بھٹو زرداری نے کہا جنوبی کوریا کی نئی وزیراعظم کی تقرری ان کی شاندار قیادت کا اعتراف ہے، خواتین کا قیادت کے اعلیٰ عہدوں تک پہنچنا قومی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے، جنوبی کوریا کی نئی وزیراعظم کی کامیابی خواتین کیلئے حوصلہ افزا مثال ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کی بجائے اسے مزید بھڑکایا،بلاول بھٹو
آصفہ بھٹو زرداری نے مزید کہا جدت اور ایس ایم ایز کے فروغ میں ہان سیونگ سوک کا تجربہ قابلِ قدر ہے،پاکستان اور جنوبی کوریا کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔












