بھارت اور فرانس کے درمیان رافیل طیاروں کی ایک بڑی دفاعی ڈیل زیرِ غور ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فرانس نے 114 رافیل جنگی طیاروں کے ممکنہ معاہدے میں 94 طیارے بھارت میں تیار کرنے کی پیشکش کی ہے۔ مجوزہ معاہدے کی مالیت تقریباً 3 لاکھ 25 ہزار کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق فرانس کی جانب سے بھارت کو 114 رافیل طیاروں کی فراہمی کے لیے ایک بڑی پیشکش دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق مجوزہ معاہدے کے تحت 114 میں سے 94 رافیل طیارے بھارت میں ہی تیار کیے جائیں گے، جبکہ یہ منصوبہ بھارتی دفاعی صنعت میں مقامی پیداوار اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مجوزہ ڈیل کی مالیت تقریباً 3 لاکھ 25 ہزار کروڑ بھارتی روپے ہے، جو بھارت کی حالیہ بڑی دفاعی خریداریوں میں شامل ہوگی.
یہ بھی پڑھیںِ: مودی کو غیر ملکی اعزازات کیوں ملتے ہیں؟ سیشلز کے نئے ایوارڈ پر بھی سوالات
فرانس کی جانب سے بھارت میں رافیل طیاروں کی تیاری کی پیشکش کو ’میک اِن انڈیا‘ پالیسی کے تناظر میں بھی اہم سمجھا جا رہا ہے۔
بھارت پہلے ہی فرانسیسی ساختہ رافیل جنگی طیارے اپنے فضائی بیڑے میں شامل کرچکا ہے۔ نئے معاہدے کی صورت میں رافیل طیاروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا، جبکہ بھارت میں بڑی تعداد میں طیاروں کی تیاری سے مقامی دفاعی پیداوار کو بھی فروغ ملنے کی توقع ہے۔












