تہران( پاک ترک نیوز ) ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ نے خلیج میں لنگر انداز جہازوں کو حرکت نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے آبنائے ہرمز سے متعلق ٹرمپ کے بیانات کی کوئی حیثیت نہیں، بحری جہازہمارے اعلانات پر عمل کریں۔ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کی بحریہ نے خبردار کیا ہےکہ آبنائے ہرمز کے قریب آنےکو دشمن کے ساتھ تعاون سمجھا جائےگا، بحری جہاز اور ان کے مالکان ہمارے اعلانات پر عمل کریں، آبنائے ہرمز سے متعلق صدر ٹرمپ کے بیانات کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔












