کراچی ( پاک ترک نیوز) سونے کی قیمت میں پھر کمی ہو گئی۔فی تولہ سونا 5ہزار 200روپے سستا ہو گیا،سونےکی فی تولہ قیمت 4لاکھ19ہزار636روپے ہوگئی ۔
دس گرام سونا 4458روپے گھٹ کر 3لاکھ59ہزار770روپے کا ہوگیا ،عالمی مارکیٹ میں 52ڈالر کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 3972 ڈالر ہوگئی ۔
یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کی قیمت میں 67روپے 33پیسے فی کلو کمی
ایک تولہ چاندی کی قیمت 107روپے کمی سے 6242روپے پر آ گئی۔10 گرام چاندی 92 روپے کمی سے 5351 ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 1 ڈالر کمی سے 57 ڈالر پر آگئی۔












