میکسیکو(پاک ترک نیوز ) فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد بھی آمدن حاصل کرنے کے لیے منفرد منصوبہ بنا لیا ،فیفا کے مطابق فائنل میچ میں استعمال ہونے والی میٹ لائف اسٹیڈیم کی پچ کی گھاس کے ٹکڑوں کو یادگاری اشیاء کے طور پر فروخت کیا جائے گا۔
میٹ لائف اسٹیڈیم کی پچ کے ٹکڑوں کی قیمت 450 سے 3 ہزار ڈالرز تک رکھی گئی ہے جب کہ اس منصوبے سے فیفا کو 1 کروڑ ڈالرز سے زائد آمدن ہونے کی امکان ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شائقین 450، 900، 1 ہزار 200 اور 3 ہزار امریکی ڈالرز تک کی مختلف قیمتوں میں پچ کے محفوظ کیے گئے ٹکڑے خرید سکیں گے۔












