مظفر آباد ( پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں نواز شریف اور مریم نواز کے اعلانات پر عملدرآمد کیا جائے گا، جبکہ 20 ارب روپے کے پیکیج اور 100 روزہ منصوبے پر بھی آزاد کشمیر حکومت عمل کرے گی۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ آزاد کشمیر کے صدر نجیب نقی کو بنایا گیا ہے، جن کا تعلق پونچھ ڈویژن سے ہے۔ پونچھ سے صدر کا انتخاب ہونے سے وہاں ایک مثبت پیغام گیا ہے۔وفاقی وزیر نے جمہوری عمل کا ساتھ دینے پر کشمیری عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں قانون سازی کا تمام عمل اچھے انداز میں مکمل ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں سکیورٹی تھریٹ ،سول سیکریٹریٹ خالی ،پولیس لائنز میں بھی داخلہ بند
امیر مقام نے احتجاج کرنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ احتجاج ختم کرکے نظام کا حصہ بنیں، کیونکہ دھرنوں اور احتجاج سے نقصان عوام کا ہی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی سے شدید متاثر ہونے والا صوبہ ہے اور صوبے کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام صوبائی حکومت سے پوچھیں کہ اس نے ان کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں۔












