جمعہ , 24 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home تازہ ترین

آپریشن غضب للحق میں 274 طالبان مارے گئے ہمارے 12 جوان شہید ہوئے، ترجمان پاک فوج

5 مہینے پہلے
A A
274 Taliban killed in Operation Ghadb-ul-Haq, 12 of our soldiers martyred, says Pakistan Army spokesperson
Share on Facebookwhatsapp

راولپنڈی (پاک ترک نیوز ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ غضب للحق میں 274خوارج ہلاک 400 زخمی ہو چکے ہیں۔
پاک افغان کشیدگی کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ تھوڑی دیر قبل وزیرِاعظم کو آپریشن غضب للحق پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف ایکشن لیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آج کی بریفنگ کا مقصد تفصیلی آگاہی ہے، 21 اور 22 فروری کی شب دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت پناہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن میں 274 خوارج ہلاک 400 زخمی ہو چکے ہیں، 73 پوسٹیں تباہ 18 پر قبضہ کر لیا گیا، 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کیں، دہشتگردوں کو چن چن کر مارا گیا، دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے پاک فوج کے 12 جوان شہید ہوئے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کے 22 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، دہشتگرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ افواج پاکستان نےایک بارپھر ثابت کیا کہ دفاع وطن کے لیے ہر دم تیارہیں، پاک فوج کے 27 جوان زخمی اور ایک لاپتہ ہے، دہشتگردوں اور اُن کے سہولت کاروں کو ویسا ہی جواب دیا جس کے وہ مستحق تھے، افغان طالبان سوشل میڈیا کے ذریعے دھمکیاں دے رہے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کسی جگہ پردہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوتا ہے تو دہشت گردوں اوران کےتحفظ کرنے والوں کی کوئی جگہ محفوظ نہیں ہوگی، افغان طالبان رجیم دہشت گردوں یا پھر پاکستان کو منتخب کریں، ہماری چوائس کلیئر ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاکستان کے عوام مسلح افواج سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں، سبی، ایبٹ آباد اور نوشہرہ میں ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا گیا، پاکستان کے مفادات کا تحفظ ہر قیمت پر کیا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کہیں دہشت گردی ہوئی تو دہشت گردوں کیلئے جائے پناہ نہیں بچے گی، دہشت گردوں کا تحفظ کرنے والوں کیلئے بھی کوئی جگہ محفوظ نہیں ہوگی، معرکہ حق کی طرح آپریشن غضب للحق میں بھی قوم سیسہ پلائی دیواربنی ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے ہر واقعہ میں بھارت ملوث ہے، دوران پریس کانفرنس دشمن کےٹھکانوں کو نشانہ بنانےکی ویڈیوزدکھائی گئیں، افواج پاکستان نے پیشہ ورانہ انداز میں صرف عسکری اہداف کونشانہ بنایا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ دشمن کی جانب سےخواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا، پاکستان میں دہشتگردی کرنے اور کرانے والے کہیں بھی محفوظ نہیں رہیں گے، افواج پاکستان نے پیشہ ورانہ انداز میں صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنایا۔
اُنہوں نے کہا کہ ہمارا مؤثر جواب مسلح افواج کے مکمل چوکس ہونے کا مظہر ہے، قوم کو اپنے نڈراور جانباز جوانوں پر فخر ہے، تمام سیاسی جماعتیں بھی دہشت گردی سے متعلق کلیئرہیں، نیشنل ایکشن پلان کو تمام سیاسی جماعتوں نے مل کربنایا تھا، دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق پاکستان میں رتی بھر اختلاف نہیں۔
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس کےجوان بہادری سے فرنٹ پر لڑ رہے ہیں، قوم خیبرپختونخوا کے پولیس اہلکاروں کو سلیوٹ کرتی ہے۔

موضوعات : #dgisprafghanistanrawalpindi
ShareSend

متعلقہ خبریں

Father and son drowned in Rawalpindi's Nullah Leh.
تازہ ترین

راولپنڈی کے نالہ لئی میں باپ بیٹا ڈوب گئے

18 جولائی , 2026
Several Afghan nationals arrested in Turkey and Poland.
تازہ ترین

ترکیہ اور پولینڈ میں کئی افغان باشندے گرفتار

18 جولائی , 2026
The funeral prayer for Afghan cricketer Shapoor Zadran was offered in Kabul.
تازہ ترین

افغان کرکٹر شپورزدران کی نماز جنازہ کابل میں ادا کر دی گئی

9 جولائی , 2026
24 Afghans arrested in Turkey
تازہ ترین

ترکیہ میں 24 افغان باشندوں کی گرفتاری

9 جولائی , 2026
Bypassing Afghanistan, Pakistan's new trade routes to Central Asia become operational.
تازہ ترین

افغانستان بائی پاس، پاکستان کے وسطی ایشیا تک نئے تجارتی راستے فعال

8 جولائی , 2026
Diplomatic isolation of the Taliban regime, record decrease in aid funds for Afghanistan
تازہ ترین

طالبان رجیم کی سفارتی تنہائی،افغانستان کیلئے امدادی فنڈز میں ریکارڈ کمی

4 جولائی , 2026
اگلی خبر
Israel attacked Iran, Tehran echoed with explosions

ایران پر اسرائیل نے حملہ کردیا،تہران دھماکوں سے گونج اٹھا

یہ بھی پڑھیں

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

23 جولائی , 2026
آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

23 جولائی , 2026
امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

23 جولائی , 2026
پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

23 جولائی , 2026
بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

23 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English