بدھ , 28 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

غزہ میں تازہ صیہونی حملے میں24 فلسطینی شہید، پاکستان کی مذمت

11 مہینے پہلے
A A
غزہ میں تازہ صیہونی حملے میں24 فلسطینی شہید، پاکستان کی مذمت
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کے حالیہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے جن کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہریوں خصوصاً خواتین اور بچوں کی شہادتیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایسے اقدامات بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور حال ہی میں شرم الشیخ میں طے پانے والے امن معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں کو بھی شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔
حکومتِ پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فوری اقدامات کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کو روکے اور بین الاقوامی انسانی حقوق و انسانی قوانین کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
پاکستان نے ایک مرتبہ پھر اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ 1967ء سے قبل کی سرحدوں کے مطابق آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
غزہ میں قابض صیہونی فورسز کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں اور جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔
غزہ سٹی، دیرالبلاح، رفاہ اور نصیرات میں فضائی حملوں کے نتیجے میں 24 فلسطینی شہید اور بیسیوں زخمی ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ہسپتال، سکول اور پناہ گاہیں بھی مسلسل حملوں کی زد میں ہیں، جبکہ شدید غذائی بحران کے باعث شہریوں کی زندگی مزید مشکلات کا شکار ہے۔
اسرائیل کی مغربی کنارے میں بھی پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں، جس سے خطے میں انسانی بحران اور کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

موضوعات : foreginministrygazaislamabadisreal
ShareSend

متعلقہ خبریں

Islamabad’s model jail will become operational within three days; initially, 1,500 prisoners will be transferred.
تازہ ترین

اسلام آباد کی ماڈل جیل تین روز میں فعال ہو جائے گی، ابتدائی طور پر 1500 قیدی منتقل ہوں گے

28 اکتوبر , 2026
Setback for Netanyahu in Israeli elections; opposition claims government has come to an end.
تازہ ترین

اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کو دھچکا، اپوزیشن کا حکومت ختم ہونے کا دعویٰ

28 اکتوبر , 2026
Vote counting underway in Israeli elections, Netanyahu's government in danger
تازہ ترین

اسرائیلی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ،نیتن یاہوکی حکومت خطرے میں

28 اکتوبر , 2026
Polling underway for 120 parliamentary seats in Israel; election poses a major challenge for Netanyahu.
تازہ ترین

اسرائیل میں پارلیمنٹ کی120نشستوں پر پولنگ ،الیکشن نیتن یاہوکیلئے بڑا چیلنج

27 اکتوبر , 2026
Kashmir Black Day Pakistan’s expression of solidarity with the Kashmiri people
تازہ ترین

یومِ سیاہ کشمیر، پاکستان کا کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

27 اکتوبر , 2026
Islamabad High Court angered over non-implementation of court order, summons Interior Secretary and DG FIA
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر برہم، سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے طلب

26 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم

قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی کا شاہی قلعہ میں سہ ملکی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

محسن نقوی کا شاہی قلعہ میں سہ ملکی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

28 اکتوبر , 2026
حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی پر مذاکرات، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی پر مذاکرات، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

28 اکتوبر , 2026
میر رضا کیس، سندھ حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

میر رضا کیس، سندھ حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

28 اکتوبر , 2026
ون چائنا پالیسی کی حمایت،پاکستان نے تائیوان کی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کر دی

ون چائنا پالیسی کی حمایت،پاکستان نے تائیوان کی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کر دی

28 اکتوبر , 2026
سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش

28 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔