لاہور(پاک ترک نیوز)وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر راجن پور فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی شروع کردی۔ مریم نواز شریف نے زخمی مسافروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
حادثے کے پیش نظر راجن پور کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال سمیت قریبی اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے خلاف جنگ جلد ختم ہو جائے گی، تیل کی قیمتیں تیزی سے گریں گی، ٹرمپ
وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت بھی کردی۔












