لاہور(پاک ترک نیوز)وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوام کو ہر صورت سستا آٹا اورگندم مہیا کرنے کا حکم دیدیا۔
نواز کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں فلور ملوں کو 3800 روپے فی من ملنے والی سبسڈائز سرکاری گندم کا کوٹہ بڑھانے کافیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں سستے آٹے کی فراہمیکیلئے 10 ارب روپے کی سبسڈی دینے پر اتفاق کیا گیا اور وزیراعلیٰ نے سستے آٹے کیلئے 10ارب روپے سبسڈی دینے کی منظوری دی۔
یہ بھی پڑھیں : معاذ صداقت بھی صائم ایوب کے نقش قدم پر ،نو لک سکس کی وڈیو وائرل
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بے حد تکلیف دہ ہے ، عوام کو سستے آٹے کی ترسیل یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، عوام کو سستے آٹے اورسستی روٹی کی فراہمی جاری رہے گی۔












