تحران (پاک ترک نیوز)ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران اپنا افزودہ یورینیئم ملک سے باہر لے جانے کی اجازت نہیں دے گا اور امریکا کے ساتھ مذاکرات اس وقت تک نہیں ہوں گے جب تک واشنگٹن اعتماد سازی کے لیے عملی اقدامات نہیں کرتا۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق محسن رضائی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر جاری بیان میں واضح کیا کہ ایران سے ایک گرام افزودہ یورینیئم بھی باہر نہیں لے جایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا راجن پور میں بس حادثے میں اموات پر اظہار افسوس
انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے اعتماد سازی کے اقدامات کا آغاز ایران کی تمام شرائط پر مکمل عمل درآمد سے ہونا چاہیے۔












