بدھ , 16 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سرکاری ملازمین کو پبلک سروس پر سول ایوارڈ دینے کے خلاف درخواست خارج

48 منٹس پہلے
A A
Petition against giving civil awards to government employees for public service dismissed
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمین، عوامی عہدہ رکھنے والی شخصیات اور دیگر افراد کو پبلک سروس کے نام پر سول ایوارڈ دینے کے خلاف درخواست خارج کردی۔جسٹس احمد ندیم ارشد نے 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ آئین کے آرٹیکل 259 کی شق 2 میں پبلک سروس کو صرف بلا معاوضہ یا رضاکارانہ خدمات تک محدود نہیں کیا گیا۔ صرف تنخواہ لینے والا سرکاری ملازم آئینی طور پر سول ایوارڈ کے لیے نااہل قرار نہیں دیا جاسکتا۔

فیصلے کے مطابق کسی سرکاری عہدے یا ملازمت پر ہونا بذاتِ خود سول ایوارڈ کا حقدار نہیں بناتا، تاہم سرکاری ملازم کی جانب سے مقررہ ذمہ داریوں سے بڑھ کر غیر معمولی عوامی خدمات انجام دی جائیں تو انہیں پبلک سروس کے تحت ایوارڈ کے لیے زیر غور لایا جاسکتا ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ پاکستان کے سول ایوارڈز میں پبلک سروس ایک الگ شعبہ ہے اور اس کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو متعلقہ نامزدگی کا ادارہ مقرر کیا گیا ہے۔ سول ایوارڈز کے لیے سکروٹنی کمیٹیاں، ایوارڈ کی سفارش کرنے والی کمیٹیاں اور مرکزی ایوارڈ کمیٹی مقررہ طریقہ کار کے تحت کام کرتی ہیں۔فیصلے میں کہا گیا کہ پبلک سروس کے ایوارڈ کے لیے صرف معمول کی ملازمت کی کارکردگی نہیں بلکہ عوامی خدمات کی فراہمی اور مقررہ ذمہ داریوں سے بڑھ کر انجام دی گئی خدمات کو دیکھا جاتا ہے۔عدالت کے مطابق انصاف، دیانت داری، غیر جانب داری اور کردار کی ساکھ بھی پبلک سروس کے ایوارڈ کے معیار میں شامل ہیں۔ معمول کی ملازمت کی کارکردگی اور غیر معمولی عوامی خدمت میں واضح فرق رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے والاحوثی ڈرون تباہ

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ صرف تنخواہ لینے کی بنیاد پر کسی شخص کی غیر معمولی پبلک سروس کو سول ایوارڈ کے لیے خارج نہیں کیا جاسکتا۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ کسی تیسرے فریق کو محض آئینی درخواست دائر کرکے صدرِ مملکت سے کسی دوسرے شہری کا ایوارڈ واپس لینے یا منسوخ کرنے کا حق حاصل نہیں۔ قانونی بنیاد کے بغیر صدر یا متعلقہ حکام کو ایوارڈ واپس لینے، ضبط کرنے یا منسوخ کرنے کی ہدایت بھی نہیں کی جاسکتی۔عدالت نے واضح کیا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم کے ذریعے آرٹیکل 259 کی شق 2 میں پبلک سروس کو شامل کیا گیا، تاہم آرٹیکل 259 کی شق 3 تمام سابقہ سول ایوارڈز کو ازخود منسوخ قرار نہیں دیتی۔فیصلے کے مطابق 21 اکتوبر 2024 سے پہلے دیے گئے تمام سول ایوارڈز کو محض آئینی ترمیم کی بنیاد پر کالعدم قرار نہیں دیا جاسکتا۔

عدالت نے البتہ قرار دیا کہ اگر کسی مخصوص ایوارڈ کے معاملے میں بدنیتی، اختیار سے تجاوز یا قانون کی خلاف ورزی ثابت ہو تو عدالت اس انفرادی اقدام کا جائزہ لے سکتی ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ عمومی الزامات یا قیاس کی بنیاد پر پورے سول ایوارڈز کے نظام کو کالعدم قرار نہیں دیا جاسکتا۔ عدالت پالیسی بنانے والے اداروں کی جگہ خود پالیسی ساز کا کردار ادا نہیں کرسکتی۔

موضوعات : govthighcourtpublicservice
ShareSend

متعلقہ خبریں

4دن کام ،3دن چھٹی،حکومت کا پٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور
اہم ترین

4دن کام ،3دن چھٹی،حکومت کا پٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور

15 ستمبر , 2026
PTI Long March case Islamabad High Court orders against the use of government machinery.
تازہ ترین

پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ کا سرکاری مشینری استعمال نہ کرنے کا حکم

14 ستمبر , 2026
لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا حکم
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
Petition against PTI's September 27 long march Attorney General's key arguments in the Islamabad High Court.
تازہ ترین

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے خلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ میں اٹارنی جنرل کے اہم دلائل

10 ستمبر , 2026
Twenty-six courtrooms in the Lahore High Court's new 11-story building will be inaugurated tomorrow.
تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کی نئی 11 منزلہ عمارت میں 26 عدالتوں کا افتتاح کل ہوگا

4 ستمبر , 2026
Lahore High Court Justice Raheel Kamran Sheikh resigns.
تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ مستعفی

3 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Protests will not end without the withdrawal of the petroleum levy, announces Hafiz Naeem-ur-Rehman.

پٹرولیم لیوی ختم کیے بغیر احتجاج ختم نہیں ہو گا،حافظ نعیم الرحمان کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

Prime Minister directs to complete fire safety and system improvement measures at PIMS Hospital within three months

وزیراعظم کی پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی اور نظام کی بہتری کے اقدامات تین ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

16 ستمبر , 2026
Dr. Najib Naqi nominated as President of Azad Kashmir.

ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے صدر نامزد

16 ستمبر , 2026
The fourth round of talks between the government and Jamaat-e-Islami will take place today.

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور آج ہوگا

16 ستمبر , 2026
Protests will not end without the withdrawal of the petroleum levy, announces Hafiz Naeem-ur-Rehman.

پٹرولیم لیوی ختم کیے بغیر احتجاج ختم نہیں ہو گا،حافظ نعیم الرحمان کا اعلان

16 ستمبر , 2026
Petition against giving civil awards to government employees for public service dismissed

سرکاری ملازمین کو پبلک سروس پر سول ایوارڈ دینے کے خلاف درخواست خارج

16 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔