لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جسے صدر مملکت کو بھجوا دیا گیا ہے۔جسٹس راحیل کامران شیخ معروف قانون دان اکرم شیخ کے صاحبزادے ہیں۔ انہوں نے 7 مئی 2021 کو لاہور ہائیکورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔جسٹس راحیل کامران شیخ کو 20 جنوری 2036 کو ریٹائر ہونا تھا، تاہم انہوں نے مدت ملازمت مکمل ہونے سے قبل ہی استعفیٰ دے دیا۔
مستعفی جسٹس راحیل کامران شیخ کا کہنا ہے کہ انہوں نے قانون اور آئین کی بالادستی کے لیے استعفیٰ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو ریگولیٹ کرنے کی درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا
استعفے میں بیان کی گئی وجوہات اور اس کے آئینی و قانونی اثرات کا جائزہ متعلقہ حکام کی جانب سے لیا جائے گا۔












