ہرارے (پاک ترک نیوز) انڈر 19ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 211رنز کا ہدف دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے شہر ہرار ےمیں کھیلے جا رہے انڈر 19ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ۔
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 210رنزبنائے ۔
انگلینڈ کی جانب سے فالکنر نے 66،بین ڈائوکنز نے 33رنز کی اننگز کھیلی ۔
پاکستان کی جانب سے احمد حسین نے تین جبکہ علی رضا اور مومن قمر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔












