جمعہ , 11 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان کا آج انگلینڈ سے پہلا مقابلہ

8 مہینے پہلے
A A
انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان کا آج انگلینڈ سے پہلا مقابلہ
Share on Facebookwhatsapp

ہرارے: (پاک ترک نیوز)ایشین چیمپئن پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 میں اپنی مہم کا آغاز آج انگلینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی۔
افتتاحی مقابلہ زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں واقع تاکاشنگا اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم حال ہی میں دبئی میں ہونے والا اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ بھارت کو 191 رنز سے شکست دے کر جیت چکی ہے، جبکہ زمبابوے میں منعقدہ سہ فریقی سیریز میں بھی میزبان ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
قومی ٹیم اسی شاندار فارم کو برقرار رکھتے ہوئے تیسری بڑی ٹرافی جیتنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔پاکستان اس سے قبل 2004 اور 2006 میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ جیت چکا ہے اور اس بار تیسرا عالمی اعزاز حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 15 جنوری سے 6 فروری تک نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا۔ 16 ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کو گروپ ‘سی’ میں رکھا گیا ہے، جہاں وہ 19 جنوری کو اسکاٹ لینڈ اور 22 جنوری کو زمبابوے کے خلاف اپنے گروپ میچز کھیلے گا۔ تینوں میچز تاکاشنگا اسپورٹس کلب میں ہوں گے۔
ٹورنامنٹ کا سپر سکس مرحلہ 24 جنوری سے یکم فروری تک ہرارے اور بولاوایو میں کھیلا جائے گا، جبکہ سیمی فائنلز 3 اور 4 فروری کو ہوں گے۔ فائنل میچ 6 فروری کو ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔
ورلڈ کپ سے قبل پاکستان انڈر 19 ٹیم نے بھرپور تیاری کی۔ بنگلہ دیش کے خلاف پہلا وارم اپ میچ بارش کی نذر ہو گیا، جبکہ دوسرے وارم اپ میچ میں پاکستان نے امریکا کو 69 رنز سے شکست دی۔
15 رکنی اسکواڈ کی قیادت فرحان یوسف کر رہے ہیں۔ اس اسکواڈ میں صرف فاسٹ بولر علی رضا ایسے کھلاڑی ہیں جو 2024 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، جہاں انہوں نے 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
پاکستان ٹیم آج بولاوایو سے ہرارے روانہ ہوگی اور جمعرات کو پریکٹس سیشن کرے گی۔پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان فرحان یوسف کا کہنا ہے کہ ملتان میں لگنے والے طویل کیمپ، ایشیا کپ اور سہ فریقی سیریز کی کامیابیوں نے ٹیم کے اعتماد کو بلند کیا ہے اور کھلاڑی ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

موضوعات : pakistansportsu19
ShareSend

متعلقہ خبریں

قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لےکر جہازپورٹ قاسم پہنچ گیا
تازہ ترین

قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لےکر جہازپورٹ قاسم پہنچ گیا

10 ستمبر , 2026
There is no active monsoon system in Pakistan; temperatures are likely to rise.
تازہ ترین

پاکستان میں مون سون کا کوئی فعال نظام موجود نہیں، درجہ حرارت بڑھنے کا خدشہ

10 ستمبر , 2026
Pakistan strongly condemns Houthi attacks on Saudi Arabia; expresses solidarity with the Saudi leadership and people.
پاکستان

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی قیادت اور عوام سے اظہارِ یکجہتی

10 ستمبر , 2026
Chinese missiles, Turkish artillery... Pakistan's new anti-drone system.
تازہ ترین

چین کے میزائل، ترکیہ کی توپیں۔۔۔ پاکستان کا نیا اینٹی ڈرون نظام

9 ستمبر , 2026
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ
اہم ترین 2

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

8 ستمبر , 2026
ایشین گیمز کرکٹ کا شیڈول ، پاکستان کا پہلا مقابلہ 17ستمبر کو تھائی لینڈ سےہو گا
تازہ ترین

ایشین گیمز کرکٹ کا شیڈول ، پاکستان کا پہلا مقابلہ 17ستمبر کو تھائی لینڈ سےہو گا

8 ستمبر , 2026
اگلی خبر
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی اتحاد کامسودہ تیار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی اتحاد کامسودہ تیار

یہ بھی پڑھیں

Investigation against Imam-ul-Haq and Mohammad Rizwan; scrutiny of mobile phones and bank accounts.

امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات، موبائل فونز اور بینک اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال

11 ستمبر , 2026
Meeting chaired by the Prime Minister; focus on promoting the agricultural sector and increasing agricultural exports.

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، زرعی شعبے کے فروغ اور زرعی برآمدات بڑھانے پر غور

11 ستمبر , 2026
Important opposition meeting, consultation on the long march of September 27

اپوزیشن کا اہم اجلاس، ستائیس ستمبر کے لانگ مارچ پر مشاورت

11 ستمبر , 2026
25 years since the 911 attacks in the US; bitter memories of the world-changing tragedy remain fresh today.

امریکا میں نائن الیون حملوں کو 25 سال مکمل، دنیا بدل دینے والے سانحے کی تلخ یادیں آج بھی تازہ

11 ستمبر , 2026
Trump rejected the Saudi Crown Prince's request for action against the Houthis.

ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کردی

11 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔