تہران (پاک ترک نیوز )ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کو بے وقعت اور بے کار قرار دے دیا۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدوں کی بار بار خلاف ورزی سے ظاہر ہوتا ہے امریکی صدر کے دستخط بے وقعت اور بے معنی ہیں ۔
ایران کے سرکاری ٹی وی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ مفاہمت کی یادداشت ایم او یو نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ امریکی صدر کے دستخط نہ صرف بے وقعت ہیں، بلکہ ان کی کوئی افادیت نہیں ہے۔












